کمیونٹی مقامی قوانین پرعمل کرے(امتیازفیروزگوندل)۔

سفارت خانہ پاکستان کے دروازے سب کے لیئے کھلے ہیں

55

ابوظہبی(اردوویکلی):: جائزمسائل کے حل کے لیئے ہمیشہ حاضرہیں سفارت خانہ پاکستان کے دروازے سب کے لیئے ہروقت کھلے ہیں پاکستانی کمیونٹی کوچاہیئے مقامی قوانین پرعمل کرے ،متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مستحکم ہوتے رہے ہیں یواے ای حکومت نے پاکستان میں بیشمارفلاحی اور رفاہی خدمات انجام دیں جس کافائدہ عام آدمی کوپہنچ رہاہے ان خیالات کااظہارحال ہی میں تعنیات ہونے  والے ڈپٹی ہیڈ آف مشن سفارت خانہ پاکستان ابوظبی امتیازفیروزگوندل نے سابق صدرمرکزپاکستان ابوظہبی چوہدری محمدصدیق،ملک محمد شہناز   ماہل اور میاں امجدجاوید کے ساتھ اپنے آفس میں ہونے والی ایک ملاقات میں کیا۔امتیازفیروزگوندل نے کہا کہ دنیابھرمیں خدمات انجام دینے والے اوورسیزپاکستانی ملک کاقیمتی سرمایہ ہیں یواے ای میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کوچاہیئے کہ وہ کورونا وبا سے محفوظ رہنے کے لیئے احتیاطی تدابیراپنائیں, مقامی قوانین پرپوری طرح عمل کریں اور کوئی ایسا کام نہ کریں جس سے پاکستان کے وقارپرکوئی حرف آئے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }