قارئین اردوویکلی کو عیدالاضحی مبارک

86
اللہ پاک حج اورعیدالاضحی کے مبارک موقع پر تمام اہل اسلام کودائمی خوشیاں نصیب فرما،امت محمدیہ کو کلمہ طیبہ کی سمجھ عطا فرماکر اس پرعمل کرنے کی توفیق عطافرما، یا اللہ امت مسلمہ میں اتحاد و اتفاق پیدا فرما،کفروشرک سے محفوظ فرماکر توحید وسنت کی روشنی سے منور فرما دے،امت کو اپنے احکامات اور پیارے پیغمبر حضرت محمد رسول اللہﷺ کے نقش قدم پر چلنے والا بنادے، یا اللہ ہمارے حالوں پر رحم فرمادے، اے اللہ ہمیں سیدھی راہ اوراپنے انعام یافتہ بندوں کے راستے پر لگا دے، یااللہ ہمیں حقوق العباد کا خیال رکھنے کی توفیق عطافرما،کائنات میں بسنے والے ہر انسان کو ہدایت نصیب فرما ،یااللہ بیماروں کو شفاء کاملہ و عاجلہ نصیب فرما ، بے روزگاروں کو اپنے مخصوص خزانوں سے روزگارعنایت فرما،مقروضوں کو قرضوں کی لعنت سے نجات دلا،جوپریشان ہیں کسی مصیبت میں ہیں انکی پریشانیاں دورفرما،یااللہ پوری دنیا میں بسنےوالے ہر مسلمان کی حالت پر رحم فرما، مصائب و مشکلات میں گھرے مسلمانوں کی غیب سےمدد فرما ، یاپروردگارپاکستان کی حفاظت فرما،پوری دنیا کوکورونا جیسی موذی وبا سے محفوظ فرماکرہم پراپنی رحمت کے دروازے کھول دے مولاہماری خطایئں معاف فرما ہم سے راضی ہوجا۔آمین ثم آمین(دعاگوبندہ ناچیز)
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }