وزیراعظم شہبازشریف کا2روزہ دورہ متحدہ عرب امارات اورمصروفیات

174

 وزیراعظم شہبازشریف کا2روزہ دورہ متحدہ عرب امارات اورمصروفیات

 دبئی میں منعقد ہونے والی ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025 میں شرکت

صدرمتحدہ عرب امارات عزت مآب شیخ محمدبن زاید آل نہیان

نائب صدر ووزیراعظم عزت مآب شیخ محمدبن راشدالمکتوم

 دیگرسربراہان مملکت،اہم کاروباری شخصیات اورتجارتی وفود سے ملاقاتیں

ابوظہبی(چوہدری ارشدسے )۔دبئی میں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ 2025 میں، پاکستان کے وزیر اعظم، محمد شہباز شریف نے ایک زبردست تقریر کی جس نے نہ صرف اقتصادی تبدیلی کے لیے پاکستان کے جرات مندانہ وژن کا خاکہ پیش کیا بلکہ عالمی امن کے لیے ملک کے غیر متزلزل عزم کو بھی اجاگر کیا۔انہوں نے بڑھتے ہوئے چیلنجوں کے مقابلے میں اتحاد، پائیداری اور عالمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے پاکستان کے توانائی اور موسمیاتی اہداف کی حمایت کے لیے مضبوط بین الاقوامی شراکت داری پر زور دیا، جس کے لیے تخمینہ 100 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہوگی۔ شریف نے 2030 تک 60% کلین انرجی مکس حاصل کرنے کے ہدف کا بھی انکشاف کیا، جبکہ 30% گاڑیوں کو برقی نقل و حرکت میں منتقل کرنے کا ہدف بھی دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اپنی قابل تجدید توانائی کی وسیع صلاحیت کے ساتھ، بشمول ہوا کے غیر استعمال شدہ وسائل اور پن بجلی، شمسی، ہوا اور جوہری توانائی کے اقدامات کو تیزی سے بڑھا رہا ہے۔ ہمارا مقصد پاکستان کو عالمی سرمائے کے لیے ایک اہم مقام بنانا ہے، جو پائیدار اور لچکدار انفراسٹرکچر کے ذریعے کارفرما ہو،‘‘ انہوں نے زور دے کر کہا۔
میگا ایونٹ کے پہلے دن خطاب کرتے ہوئے،شہباز شریف نے ہز ہائینس شیخ محمد بن زاید النہیان اور ہز ہائینس شیخ محمد بن راشد المکتوم کی غیر معمولی قیادت اور اس ایونٹ میں پالیسی سازوں، سوچ رکھنے والے رہنماؤں اور عالمی تبدیلی سازوں کو اکٹھا کرنےمیں ان کی کوششوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ "یہ سربراہی اجلاس نظریات کے تبادلے اور انسانیت کے روشن اور زیادہ خوشحال مستقبل کے لیے شراکت داری قائم کرنے کے لیے ایک مثالی پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن صرف ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے جس کی 1967 سے پہلے کی سرحدیں ہوں اور اس کا دارالحکومت القدس ہو۔
شہباز شریف نے کہا "مجھے یہ بتاتے ہوئے فخر ہے کہ پاکستان اقتصادی تبدیلی کے ایک اہم لمحے پر کھڑا ہے،” شریف نے قومی اقتصادی تبدیلی کے منصوبے – ‘یران پاکستان’ کی نقاب کشائی کرتے ہوئے اعلان کیا۔ منصوبہ ایک پانچ جہتی حکمت عملی پر مشتمل ہے جس پر توجہ مرکوز کی گئی ہے:
 تشریف نے آخر میں، عالمی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ سب کے لیے ایک بہتر مستقبل کی تشکیل کے لیے متحد ہو جائیں۔
بعد ازاں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے "ایج آف گورنمنٹ”  نمائش کا دورہ.کیاجہاں دنیا بھر میں گورننس کی بہتری اور گورنمنٹس کے مختلف شعبوں میں اقدامات کی جدید مثالوں پر مبنی نمائش میں وزیرِ اعظم کو بریفنگ دی گئی.
وزیرِ اعظم کی نمائش میں مختلف شعبوں کے حوالے سے چیلنجز کے جدید حل فراہم کرنے والے ماہرین سے بھی ملاقات و گفتگوہوئی اس موقع پرنائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، سردار اویس خان لغاری، محمد اورنگزیب، عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے
وزیراعظم شہباز شریف نے ورلڈگورنمنٹس سمٹ 2025 میں شرکت کے علاوہ مصروف ترین دن گزارا۔نائب صدرووزیراعظم وحاکم دبئی عزت مآب شیخ محمدبن راشدالمکتوم سے دبئی میں ملاقات کی
انہوں نے آج صدرمتحدہ عرب امارات عزت مآب شیخ محمدبن زاید آل نہیان سے ابوظہبی میں قصرالشاطی میں اہم ملاقات کی اس کے علاوہ کویتی وزیراعظم شیخ احمد عبداللہ الاحمد الصباح،امریکی بزنس مین وسرمایہ کارجینٹری بیچ،ڈی پی ورلڈ کے گروپ چیئرمین اور سی ای او سلطان احمد بن سلیم،سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے،بوسنیا اینڈ ہرزیگووینا کی چیئرپرسن برائے صدارت  زیلجکاسویجانووک سمیت متعدد پاکستانی ودیگرکاروباری شخصیات اور وفود سے ملاقاتیں کیں۔

وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کی صدرمتحدہ عرب امارات شیخ محمد بن زاید آلنہیان سے ملاقات دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال۔

ابوظہبی قصرالشاطی پہنچنے پرمتحدہ عرب امارات کے صدر، عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیرِاعظم، عزت مآب محمد شہباز شریف کا خیرمقدم کیا، ۔
ابوظہبی کے قصر الشاطی میں ہونے والی ملاقات میں شیخ محمد بن زاید النہیان اور وزیرِاعظم شہباز شریف نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید گہرا کرنے اور باہمی مفادات کو فروغ دینے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران اقتصادی، تجارتی، اور ترقیاتی شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے پر زور دیا گیا، جبکہ دونوں ممالک کے پائیدار معاشی ترقی اور خوشحالی کے وژن کے مطابق مشترکہ منصوبوں کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔
دونوں رہنماؤں نے ورلڈ گورنمنٹس سمٹ کی اہمیت کو اجاگر کیا، جو عالمی طرز حکمرانی کے رجحانات کی نشاندہی کرتا ہے اور حکومتوں کو عالمی تبدیلیوں سے ہم آہنگ ہونے کے لیے عملی حکمتِ عملی فراہم کرتا ہے۔ اس موقع پر عالمی تبدیلیوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ترقی کے عمل کو تیز کرنے اور ایک بہتر مستقبل کی تشکیل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی، خاص طور پر مشرقِ وسطیٰ کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں سلامتی، استحکام، اور امن کے قیام کے لیے دو ریاستی حل کی بنیاد پر جامع اور دیرپا امن کے لیے بین الاقوامی کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور اقتصادی، تجارتی، اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کی ترقیاتی ترجیحات کے مطابق باہمی شراکت داری کو آگے بڑھانے کی خواہش بھی ظاہر کی۔
ملاقات میں پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیدعاصم منیر، ولی عہدابوظہبی عزت مآب شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان، شیخ حمدان بن زاید النہیان، شیخ سیف بن زاید النہیان، شیخ نہیان بن مبارک النہیان، علی بن حمد الشامسی، ڈاکٹر انور قرقاش، اور دیگر اعلیٰ حکام و وزراء بھی موجود تھے

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025 کے موقع پر ملاقات

وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیر اعظم اور دبئی کے فرمانروا عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کی آج دبئی میں ملاقات ہوئی۔
شیخ محمد بن راشد المکتوم نے وزیر اعظم شہباز شریف کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین گہرے اور دیرینہ تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا۔ سمٹ میں شرکت کیلئے دعوت پر محمد بن راشد المکتوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اس اقدام کی تعریف کی، جس نے عالمی رہنماؤں، پالیسی سازوں اور ماہرین کو ایک پلیٹ فارم فراہم کیا، جہاں وہ طرز حکومت کے بہتر مستقبل پر عالمی گفتگو کرنے کے لیے ایک جگہ جمع ہو سکیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کاروبار اور جدت کے عالمی مرکز کے طور پر دبئی کی شاندار ترقی کو متحدہ عرب امارات کی دور اندیش قیادت کا ثبوت قرار دیا۔ متحدہ عرب امارات کو پاکستان کا قابل اعتماد اتحادی قرار دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر روشنی ڈالی جس کا مقصد توانائی، انفراسٹرکچر، کان کنی اور آئی ٹی جیسے اہم شعبوں میں متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے اماراتی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ حاصل کرنے کی دعوت دی۔
عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دبئی کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے مختلف شعبوں بشمول مصنوعی ذہانت اور موسمیاتی لچک کے اقدامات میں بڑھے ہوئے تعاون کا خیرمقدم کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے اور اقتصادی اور اسٹریٹجک تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کے لیے اعلیٰ سطحی سرگرمیاں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کی مستقل حمایت اور غیر معمولی دیکھ بھال پر متحدہ عرب امارات کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ شیخ محمد بن راشد نے پاکستانی تارکین وطن کے تعاون اور متحدہ عرب امارات کی ترقی میں انکے کردار کو سراہا

وزیراعظم کی اپنے کویتی ہم منصب سے دو طرفہ ملاقات

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے 11 فروری 2025 کو کویت کے وزیر اعظم شیخ احمد عبداللہ الاحمد الصباح سے دبئی میں عالمی حکومتوں کے سربراہی اجلاس کے موقع پر دو طرفہ ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کویت کے مابین برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا اور دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان-کویت تعاون کو مزید وسعت دینے اور موجودہ تعلقات کو باہمی طور پر مفید مضبوط اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جنگ بندی کے فوری اور مکمل نفاذ اور فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد کی رفتار کو بڑھانے پر زور دیا

وزیراعظم پاکستان سے عزت مآب سلطان احمد بن سلیم گروپ چیئرمین اورچیف ایگزیکٹوآفیسر، ڈی پی ورلڈ کی ملاقات

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ورلڈ گورنمنٹس سمٹ کے موقع پر ڈی پی ورلڈ کے گروپ چیئرمین اور سی ای او سلطان احمد بن سلیم کی دبئی میں ملاقات ہوئی۔ وزیر اعظم نے ڈی پی ورلڈ کے وفد کے پاکستان کے حالیہ کامیاب دورے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ پاکستان اور ڈی پی ورلڈ کے درمیان بامعنی سرمایہ کاری کے اشتراک کا باعث بنا، جو خوش آئند امر ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کی سرگرمیوں و تعاون سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان میں ڈی پی ورلڈ کی سرمایہ کاری کو سراہتے ہوئے تجارت اور لاجسٹک انفراسٹرکچر کو بڑھانے میں ان کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے ڈی پی ورلڈ کے ساتھ دستخط کیے گئے بین الحکومتی معاہدوں کے تحت منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کے ذریعے پاکستان نے سرمایہ کاری کے طریقہ کار کو مزید سہل، شفافیت کو فروغ اور مجموعی کاروباری ماحول کو بہتر بنایا ہے، جس سے پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کے لیے ایک پرکشش مقام بن گیا ہے۔
وزیراعظم نے ڈی پی ورلڈ کے وژن اور کاروباری حکمت عملی کو سراہا، جو پاکستان کی معاشی امنگوں سے ہم آہنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا اسٹریٹجک محل وقوع ڈی پی ورلڈ کے لیے اپنے آپریشنز کو بڑھانے اور پاکستان میں جبل علی بندرگاہ جیسے کامیاب منصوبوں کی تقلید کا ایک مثالی موقع فراہم کرتا ہے۔
ڈی پی ورلڈ گروپ کے چیئرمین نے باہمی تعاون کو آگے بڑھانے میں حکومت پاکستان کی مسلسل حمایت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ڈی پی ورلڈ کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات میں ڈی پی ورلڈ کے چیئرمین نے وزیرِ اعظم کو بتایا کہ پاکستانی مصنوعات کی متحدہ عرب امارت میں برآمدات کے فروغ کیلئے ڈی پی ورلڈ نے ایک خصوصی نمائشی ہال مختص کیا ہے جس کی بدولت اماراتی مارکیٹ تک پاکستانی مصنوعات کی رسائی اور انکی تشہیر کے مواقع میسر ہونگے. وزیرِ اعظم نے ڈی پی ورلڈ کے اس اقدام کو سراہا

وزیراعظم سے معروف امریکی  سرمایہ کار جینٹری بیچ کی دبئی میں ملاقات

 وزیراعظم شہباز شریف نے دبئی میں معروف امریکی بزنس مین وسرمایہ کارجینٹری بیچ سے ملاقات کی ،شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت اور کاروبار میں آسانی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے بیرونی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہونے کیلئے یہ موزوں ترین وقت ہے۔حکومت کی پالیسیوں ہی بدولت شرح سود کم ہونے سے کاروبار میں سہولت اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں امریکہ اور پاکستان کے مابین دہائیوں پر محیط تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے مابین تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کیلیے پر عزم ہیں
جینٹری بیچ نے وزیرِ اعظم کی قیادت میں پاکستان کے معاشی استحکام کی تعریف کی.جینٹری بیچ نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان کو ذکر کرتے ہوئے حکومت کی پالیسیوں کو کاروبار و سرمایہ کاری کیلئے موزوں قرار دیا اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا.جینٹری بیچ نے اس موقع پر کہا کہ وہ پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کے منصوبوں پر جلد عملدرآمد کے خواہاں ہی

وزیراعظم کی سری لنکا کے صدر سے ملاقات


وزیراعظم محمد شہبازشریف اور سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے کی آج دبئی میں ملاقات ہوئی. یہ ملاقات دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ کے موقع پر ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی پہلی ملاقات تھی۔
پاکستان اور سری لنکا کے مابین تاریخی روابط کا ذکر کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان موجودہ خیر سگالی کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔دونوں رہنماوں نے دو طرفہ تعلقات کے اہم پہلوؤں بالخصوص تجارت، دفاع و سلامتی، تعلیم، مذہبی سیاحت اور کھیلوں کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو بڑھانے اور بہتر تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
سری لنکا کے صدر نے دونوں برادر ممالک کے درمیان خوشگوار اور مضبوط تعلقات کو سراہا۔ انہوں نے 1996 کے لاہور میں منعقدہ کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل کے حوالے سے اپنی خوشگوار یادوں کا بھی ذکر کیا۔ملاقات کے دوران سارک کو مزید متحرک کرنے سمیت علاقائی اور کثیرالجہتی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

وزیراعظم پاکستان کی بوسنیا اینڈ ہرزیگووینا کی چیئرپرسن برائے صدارت سے ملاقات


دبئی وزیراعظم محمد شہبازشریف اور بوسنیا اینڈ ہرزیگووینا کی چیئرپرسن برائے صدارت  زیلجکاسویجانووک کی ملاقات متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والی ورلڈ گورنمنٹس سمٹ کے موقع پرہوئی۔وزیراعظم نے بوسنیا اور ہرزیگووینا کے ساتھ پاکستان کے برادرانہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ دونوں ممالک کے مابین تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے، وزیراعظم نے دوطرفہ تعلقات کو باہمی طور پر مفید تجارتی اور اقتصادی تعلقات پر مبنی ایک مضبوط و وسیع البنیاد شراکت داری میں تبدیل کرنے کی پاکستان کی خواہش اظہار کیا۔
بوسنیا اور ہرزیگوینا کے لیے یورپی یونین کی رکنیت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے، وزیراعظم نے کہا کہ بوسنیا اور ہرزیگوینا کی بطور علاقائی روابط کے مرکز کی بے پناہ صلاحیت اور مستقبل میں یورپی یونین کی رکنیت بوسنیا اور ہرزیگوینا کے راستے پاکستانی اشیاء کے بلقان اور مشرقی یورپی منڈیوں تک رسائی کے مواقع فراہم کرے گی۔
بوسنیا اور ہرزیگوینا کی چیئرپرسن برائے صدارت نے پاکستان کی جانب سے نیک خواہشات پر وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بوسنیا اور پاکستان کے مابین مختلف شعبوں بالخصوص تجارت و سرمایہ کاری میں فروغ کی خواہش کا اظہار کیا.
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بوسنیا اینڈ ہرزیگووینا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ کے لیے مل کر کام کرنے روابط کی ۔۔۔۔۔مضبوطی پر اتفاق کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعظم شہبازشریف متحدہ عرب امارات کے 2روزہ کامیاب دورہ مکمل کرنے کے بعد آج اپنے وفدکے ہمراہ دبئی سے پاکستان روانہ ہوگئے جہاں انہیں متحدہ عرب امارات کے وزیرِ انصاف عبدللہ بن سلطان بن عود آلنعیمی،سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی،قونصل جنرل دبئی حسین محمد،ڈپٹی قونصل جنرل رحیم اللہ اور دیگرسفارتی عملہ نے ائیرپورٹ پر الوداع کہا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }