چوہدری الطاف حسین کے چھوٹے بھائی چوہدری ادریس (مرحوم) کی وفات پراظہار تعزیت
دوستوں کا اظہارافسوس اور مرحوم کے لیئے دعائے مغفرت
ابوظہبی(اردوویکلی)::ابوظہبی کی معروف سماجی وکاروباری شخصیت چوہدری الطاف حسین کے چھوٹے بھائی چوہدری ادریس احمدگزشتہ دنوں پاکستان میں انتقال کرگئے تھے(اناللہ واناالیہ راجعون) چوہدری الطاف کی پاکستان سے واپسی پر دوست احباب کی جانب سے اظہارافسوس اور تعزیت کاسلسلہ جاری ہےگزشتہ روز یواے ای کے معروف مقامی شہری فیصل عبداللہ جمعہ التنیجی اور پاکستانی کمیونتی ممتاز سماجی وکاروباری شخصیات طارق محمود آف ریڈکو،طارق جاوید قریشی ،راجا محمدشفیق جنجوعہ اور دیگردوست احباب نے چوہدری الطاف حسین کی رہائش گاہ پرجاکر انکے چھوٹے بھائی چوہدری ادریس احمدکی وفات پرافسوس کااظہارکیااورمرحوم کیلئے مغفرت وبخشش اور لواحقین کیلئے صبر و استقامت کی دعا کی۔اس موقع پرچوہدری الظاف کے صاحبزاے عثمان الطاف چوہدری بھی موجودتھے