فرانس، سعودی ولی عہد کا دورہ، مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق

47

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اپنے یورپی دورے کے دوسرے اور آخری مرحلے میں فرانس پہنچے تھے۔ فرانسیسی ایوان صدر ایلیسی پیلس میں صدر امانوئیل میکرون نے سعودی ولی عہد کا استقبال کیا۔

صدر میکرون اور سعودی ولی عہد کے درمیان رسمی ملاقات کے بعد دو طرفہ مذاکرات بھی ہوئے جس میں دونوں جانب سے وفود نے بھی شرکت کی۔ ان مذاکرات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون کو مضبوط تر بنانے، قابل تجدید توانائی بشمول سولر انرجی، ونڈ انرجی اور کلین ہائیڈروجن کے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ دونوں ملکوں کے مابین صحت اور موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے بھی ایک معاہدہ طے پایا ہے۔

صدر میکرون اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان دفاعی شعبے میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے مسئلے سے نمٹنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ امن و امان کے لیے باہمی تجربات کی شراکت داری اور تربیتی امور پر بھی بات ہوئی جبکہ مشترکا مشقوں کے لیے بھی اتفاق رائے پایا گیا۔ سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر کی پریس کانفرنس کے اختتام پر ایک مشترکا اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔

Advertisement

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے توانائی کی عالمی منڈی میں استحکام کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا اور عالمی سطح پر گندم اور دیگر اجناس کی بلا تعطل فراہمی پر بھی بات ہوئی۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کی سلامتی کو درپیش مشترکا خطروں پر بھی گفتگو ہوئی اور مشرقِ وسطیٰ کے ممالک لبنان، شام اور یمن میں سلامتی و استحکام کے قیام کی کوششوں پر بھی تبادلہء خیال کیا گیا۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے فرانسیسی صدر میکرون کی طرف سے یمن کے سیاسی حل کے لیے کی گئی کوششوں کو بھی سراہا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }