عیدالاضحی پر ابوظہبی پولیس آپریشن سینٹرکو26ہزارفون کال وصول ہویئں
ہمارامرکزی آپریشن روم ہفتہ کے 7دن 24گھنٹے کام کرتاہے
ابوظہبی پولیس آپریشنز کو عیدالاضحی کے دوران 26،000 سے زیادہ کالز موصول ہویئں
ابوظہبی پولیس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کو عید الاضحی کی چھٹی کے دوران ابوظہبی ، العین اور الظفرا ریجن سے ایمرجنسی نمبر 999 پر 26ہزار سے زیادہ کالز موصول ہوئی تھیں۔ ڈائریکٹرآپریشنز سینٹرل کمانڈ ڈپارٹمنٹ بریگیڈیئر ناصر سلیمان المسکری نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ابو ظہبی پولیس کے جنرل کمانڈ نے اپنی جامع حکمت عملی کے تحت آپریشن روم میں بہترین کوالیفائڈ ڈیوائسز ، ٹیکنالوجیز اور انسانی کیڈر فراہم کیے ہیں تاکہ عوام کو اس شعبے میں بہترین عالمی سطح کی بہترین خدمات فراہم کی جاسکیں ، کمیونٹی ممبران سے اپیل کی گئی کہ وہ کسی بھی حادثے یاواقع کی بروقت اطلاع سنٹرل آپریشن روم کودیں اور کسی قسم کی ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں کیونکہ عوام الناس کی سہولت کے لیئے مرکزی آپریشن روم ہر دن 24 گھنٹے ، ہفتے میں 7 دن ، تمام قومی اور مذہبی مواقع اور تعطیلات کے دوران کام کرتا ہے۔