متحدہ عرب مارات کی نئی ائیرلائن ویزایئر

بہترین فضائی عملہ، کم کرایہ، معیاری خدمات

179

نئی قومی ایئر لائن ، ویز ایئر ابوظہبی کو متحدہ عرب امارات کی

  جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی  نے باضابطہ طور پر اپنے ایئر آپریٹر کا سرٹیفکیٹ ، اے او سی جاری کردیا

ابوظہبی(اردوویکلی)::متحدہ عرب امارات کی نئی قومی ایئر لائن ، ویز ایئر ابوظہبی کو متحدہ عرب امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی ، جی سی اے اے نے باضابطہ طور پر اپنے ایئر آپریٹر کا سرٹیفکیٹ ، اے او سی جاری کردیا ہے۔ اے او سی کا حصول ایئر لائن کے آغاز کے لئے ضابطے کے عمل کا آخری مرحلہ ہے اور جی سی اے اے کی طرف سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ ویز ایئر ابو ظہبی تمام قابل اطلاق تقاضوں کی تعمیل اور اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے اور ایک محفوظ اور موثر آپریشن انجام دینے کے لئے پوری طرح اہل ہے۔ اس وقت مارکیٹ میں موجود جدید ترین طیارے ، ایئربس اے 321 نیو کی پرواز کے ذریعے ویز ایئر نے جی سی اے اے کو اپنی آپریشنل صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کیا۔ انتہائی کم ایندھن اور پی اینڈ ڈبلیو جی ٹی ایف انجنوں کے ساتھ یہ طیارہ مشرق وسطی میں اپنی نوعیت کا پہلا طیارہ ہے۔ جی سی اے اے کے ڈائریکٹر جنرل سیف محمد السویدی نے کہا کہ تمام مطلوبہ معیارات پر پورا اترنے اور معائنہ جاتی عمل کی تکمیل پر ہم اے او سی حاصل کرنے پر ویز ایئر کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ہمیں متحدہ عرب امارات میں ویز ایئر کو قومی فضائی کمپنی کے طور پر شامل کرنے پر فخر ہے۔ ویز ایئر ابو ظہبی کے ڈائریکٹر کیس وان شیاک نے کہا کہ اے او سی کا اجراء ہمارے لئے سب سے اہم سنگ میل ہے کیونکہ اب ہمیں ایئر لائن کو چلانے کے لئے مطلوبہ منظوری مل گئی ہے۔ ہم نے جی سی اے کو واضح طور پردکھایا ہے کہ ہم ایک محفوظ آپریشن کے لئے مکمل طور پر اہل ہیں۔ ہم اپنے صارفین کو بہترین اضافی خدمات پیش کریں گے۔ بہترین فضائی عملے کے ذریعہ سب سے کم کرایہ، معیاری خدمات کے ساتھ ماحولیات پر بھی کم اثرات مرتب کریں گے ۔ ہم جی سی اے اے کی جانب سے اس مقام تک پہنچنے میں پیشہ ورانہ مہارت اور تعاون کے لئے شکر گزار ہیں اور ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ویز ایئر ابو ظہبی متحدہ عرب امارات کی موجودہ قومی ایئر لائنز میں ایک قابل اضافہ ہو

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }