سفارت خانہ پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیرکی تقریب
کشمیری بہن بھائی خودکوتنہانہ سمجھیں
دنیابھرکی طرح کشمیری بہن بھایئوں سے اظہاریکجہتی
ابوظہبی(اردوویکلی)۔:: وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ میں حالیہ تاریخی خطاب نے کشمیرکی بازی پلٹ دی ہے اور بھارت کے مکروہ عزائم کا بھانڈہ پھوڑ دیااب قوی امیدہے کہ عمران خان کی مدبرقیادت میں جلدہی مسئلہ کشمیرکاپایئدارحل نکل آئیگااورکشمیری آزادی کی منزل کوپا لیں گے۔ بھارت کا بے پناہ جبروتشدد کشمیریوں کے جذبہ آزادی کومتزلزل نہیں کرپایا مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کا ظلم وستم ڈھکی چھپی بات نہیں ۔ کشمیرکی آزادی تک پاکستانی عوام اور حکومت اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کی سفارت و اخلاقی مددجاری رکھے گی ہرسال پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ملکر اس دن کویوم سیاہ کے طورپرمناتے ہیں جس کامقصدعالمی برادری کی توجہ مسئلہ کشمیرکے پائیداراورپرامن حل کی جانب مبذول کراناہے ان خیالات کااظہارنائب ناظم الامور سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی امتیازفیروزگوندل نے گزشتہ روزسفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں یوم سیاہ کشمیر کے موقع پرمنعقدکی گئی ایک سادہ مگرپروقار تقریب میں کیا تقریب کاباقاعدہ آغازرب کائینات کے بابرکت نام سے ہواجسکی سعادت امتیازاحمدخٹک نے حاصل کی تقریب کی نظامت کے فرائض فرسٹ سیکریٹری ہیڈآف چانسلری سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی سبطین افضال نے بخوبی انجام دیئے۔ دوران تقریب صدرپاکستان عارف علوی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے یوم سیاہ کشمیر کے موقع پرجاری پیغامات دفاعی اتاشی ائیرکموڈور علی اشعر اور سبطین افضال نے پڑھ کرسنائے۔
دنیابھرکی طرح امسال بھی سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں منعقد ہونے والی تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کی اور اپنے کشمیری بہن بھایئوں سے یکجہتی کااظہارکیاگیااور مظلوم کشمیریوں کاساتھ دینے کے عزم کی تجدیدکی،تقریب میں سفارت خانہ پاکستان کے اعلی افسران سمیت مختلف شعبہ ہائے حیات سے وابستہ ممتازشخصیات چوہدری محمدصدیق ، چوہدری ظفراقبال،شیرازبٹ،میاں امجدجاوید،انجینئیرقاضی عابد،نئیرافتخار،یونس میاہ ،کے علاوہ کشمیری وپاکستانی کمیونٹی کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کی