پین ایم فرنشنگ اب کیپیٹل مال مصفح ابوظہبی میں

30نومبرسے 5 دسمبرتک 50٪خصوصی ڈسکاؤنٹ آفر

465
Print Friendly, PDF & Email

                                    کیپیٹل مال شوروم میں جدیدترین آرائشی اشیاکی ایک وسیع ورائٹی دستیاب ہے

ابوظہبی (اردوویکلی)::پین امارات ہوم فرنشننگ نے کیپٹل مال مصفح ابوظہبی میں اپنے نئے اسٹور کاافتتاح کردیا رقبے کے لحاظ سے پین امارات کایہ شوروم خطے کے دیگرتمام اسٹورز سے بڑا ہے 5 ملین اماراتی درہم کی سرمایہ کاری سے4200 مربع میٹر تک پھیلے ہوئے اس میگا اسٹورسے مصٖفح اوراس سے منسلک محمد بن زایدسٹی ،شخبوط سٹی،خلیفہ الف سٹی ،مصدرسٹی ، ساس النخل جزیرہ ، الشمخہ اور نزدیکی ایریاکے رہایشی پان امارات ہوم فرنشننگ کیپٹل مال اسٹور میں موجود اعلی سستی اور عمدہ معیار کی جدید ٹرینڈنگ ، منفرد انڈور اور آؤٹ ڈور اسٹائلش فرنیچر اوردیگر آرئشی  لوازمات کی ایک وسیع رینج سے بھرپورفائدہ اٹھاسکتے ہیں اس بات کااعلان گروپ فنانس ڈائریکٹر پین امارات ہوم فرنشننگ محمد کٹولا نے کیپیٹل مال ابوظہبی میں نئے اسٹورکے افتتاحی موقع پرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیامحمدمٹولا نے کہا کہ "ہمیں ابوظہبی میں اپنے سب سے بڑے اسٹور کے افتتاح کا اعلان کرنے پر بہت خوشی اورفخرمحسوس ہورہا ہے۔ نئے پان امارات ہوم فرنشننگ اسٹور میں صارفین کے بجٹ کے مطابق بہت سارے اسٹائل ، ترجیحات اور انکے ذوق کی جدید کی تقریباً تمام گھریلو اشیا موجودہیں   مارکیٹنگ مینجرمسٹرہری دیش مٹھوانی نے کہاکہ ہم اپنے قابل قدر صارفین کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ یو اے ای کے قومی دنوں کی تعطیلات کے دوران نئے شوروم کا دورہ کریں اور اپنے ذوق کے مطابق ہماری پیش کردہ 50فی صد ڈسکاؤنٹ کی خصوصی  پیش کش سے بھرپورفائدہ اٹھائیں یہ پیش کش 30 نومبر سے 5 دسمبر تک دستیاب ہے ۔  کیپیٹل مال میں نئے اسٹور کا مقصد خریداری کے لئے ایک آسان تجربہ فراہم کرنا ہے ، خاص طور پر ابوظہبی کے مضافات میں رہنے والے صارفین کو ۔1992 میں قائم ، پان امارات ہوم فرنشننگ آج متحدہ عرب امارات میں فرنیچر کے صف اول کے برانڈز میں سے ایک ہے۔ اس برانڈ نے اپنے وژن کو کامیابی کے ساتھ آگے بڑھایاہے تاکہ اس خطے میں گھریلو فرنشننگ کے کاروبار میں اپنا مقام پیدا کیا جاسکے۔ ہری دیش نے کہا کہ صارفین گھربیٹھے ہماری ویب سائٹ اور ٹول فری نمبرکے ذریعے نئی مصنوعات اور خصوصی آفرزبارے جان سکتے ہیں  ٹول فری نمبر: 800 726 ، : ww.panemirates.com

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.