کنول نصیراور حسینہ معین مرحومہ ہوگئیں

277
                                                یہ پاکستان ٹیلی وژن ہے  کہنے والی آوازہمیشہ کے لیئے خاموش ہوگئی
                          پاکستان کی پہلی ٹی وی اناؤنسرکنول نصیر اور معروف ڈرامہ نویس حسینہ معین کاانتقال(اناللہ واناالیہ راجعون)۔
 کراچی (اردوویکلی)::پاکستان کی پہلی ٹی وی میزبان کا اعزاز رکھنے والی میزبان اور ریڈیو اناؤنسر کنول نصیر 70 سال کی عمر میں علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔کنول نصیر ریڈیو اور ٹی وی سے 5 دہائیوں سے زیادہ عرصہ وابستہ رہیں، انہوں نے محض 17 برس کی عمر میں کیریئر کا آغاز کیا، کنول نصیر وہ پہلی خاتون تھیں جنہوں نے 26 نومبر 1964 کو پاکستان ٹیلی وژن کے معروف میزبان طارق عزیز کے ہمراہ پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر پہلی بار میزبانی کے فرائض سر انجام دیئے تھے۔ کنول نصیر نے پی ٹی وی پر پہلی بار یہ اعلان کیا تھا کہ ’یہ پاکستان ٹیلی وژن ہے‘، کنول نصیر کچھ عرصے سے ذیابطیس کے مرض میں مبتلا تھیں اور انہیں چند دن قبل ہی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ خالق حقیقی سے جا ملیں۔ ٹھیک اسی دن پاکستان کی معروف ڈرامہ نویس حسینہ معین بھی  زندگی کی 79بہاریں دیکھنے کے بعد سفرآخرت کوسدھارگئیں حسینہ معین کان پورانڈیامیں پیداہوئیں،انہوں نے بچپن میں بچوں کے اخبارمیں لکھنے سے آغازکیاانکے لکھے ہوئے چند مشہورڈرامے انکل عرفی،شہزوری،ان کہی،اورتنہایئاں نہ صرف پاکستان بلکہ انڈیامیں بھی بہت مقبول اور شوق سے دیکھے جاتے تھے۔حسینہ معین زندگی کے آخری ایام تک متحرک رہیں اور انہیں چند ہفتے قبل تک سرگرمیوں میں مصروف دیکھا گیا تھا، حسینہ معین کے انتقال کی خبر سنتے ہی کئی شوبز شخصیات سمیت عام مداحوں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور ان کے انتقال کو نہ صرف پاکستانی شوبز انڈسٹری بلکہ پاکستانی ڈرامے کا بھی بہت بڑا نقصان قرار دیا۔ڈراموں میں رومانوی اور بولڈ کرداروں کو تخلیق کرنے والی 79 سالہ حسینہ معین نے شادی نہیں کی تھی،  بھائیوں کے ہمراہ رہتی تھیں۔وہ ہمیشہ اپنے سنجیدہ چہرے پر ہلکی سی مسکراہٹ کے ساتھ دکھائی دیتی تھیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }