صدرپاکستان پروفیشنل بزنس کونسل ڈآکٹرقیصرانیس سید کے اعزازمیں عشائیہ

عشائیے کااہتمام طارق جاویدقریشی اور راجامحمدشفیق جنجوعہ نے کیا۔

217

صدرپاکستان بزنس کونسل ڈاکٹرقیصرانیس کے اعزازمیں

طارق جاوید قریشی اورراجہ محمدشفیق جنجوعہ کی جانب سے گرینڈعشائیہ کااہتمام

پاکستانی بزنس کیونٹی کی ممتازشخصیات کی شرکت

پاکستان سوشل سینٹرکوکھلوانے کی پوری کوشش کررہے ہیں

سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی پاکستانی کمیونٹی کوبہترین سروسزفراہم کررہاہے

ہنرمند مین پاورلاکرہم  زرمبادلہ کی ترسیل کودوگناکرسکتے ہیں

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھول کرملکی معیشت کے استحکام میں اپنامثبت کردار اداکریں

کسی بھی کاروبارکوبہترطورپرچلانے کے لیئے بزنس پلان بنائیں

کاروباری کھاتوں کی نگرانی اچھی اکاؤنٹنگ فرم سے کرائیں(ڈاکٹرقیصرانیس سید)

ابوظہبی(اردوویکلی)::گزشتہ دنوں صدر گرینڈ اوورسیزکلب ابوظہبی طارق جاوید قریشی اور مینجنگ ڈائریکٹرشینواری ریسٹورنٹ مصفح ابوظہبی راجہ محمدشفیق جنجوعہ کی جانب سے صدرپاکستان بزنس پروفیشنل کونسل ابوظہبی ڈاکٹرقیصرانیس سیدکے اعزازمیں  ابوظہبی کے ایک معروف مقامی ریسٹورنٹ میں ایک پروقارعشائیہ تقریب کااہتمام کیاگیاجس میں مصفح کی ممتازسماجی وکاروباری شخصیات چئیرمین پنجاب گروپ آف کمپنیز، چوہدری نوازرشیدریحانیہ،ڈآئریکٹرریڈکوبن جمعہ السویدی طارق محمود ،محمدبشارت،چئیرمین پی ایم ایل (ن)ابوظہبی ملک محبوب ربانی،چوہدری قیصرگوندل،انجینیرچوہدری شیربہادرشاہ پور،چوہدری سجاداحمد،وسیم گھمن،راجہ محمدطارق،نائب صدرگرینڈ اوورسیزکلب ابوظہبی وممتازمسلم لیگی رہنماقاضی نثار،،محمداکرام جوڑا،سیدانجم رضآ،جنرل سیکریٹڑی پی ایم ایل (ان)فاروق وڑائچ،بدرالزمان ،محمدنسیم اقبال سمیت پاکستانی بزنس کمیونٹی کی دیگرشخصیات کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔
میزبان عشائیہ طارق جاوید قریشی اور راجہ محمدشفیق جنجوعہ نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ  تمام مہمانوں کوویلکم کیااور تشریف آوری پرشکریہ اداکیا۔
اس موقع پر صدرپاکستان بزنس کونسل ڈاکٹرقیصر انیس سید نے پرتپاک استقبال اور پاکستانی بزنس مین کمیونٹی کی عشائیہ میں شرکت پرانکاتہہ دل سے شکریہ اداکرتے ہوئے پاکستان بزنس کونسل کی کارکردگی پرتفصیلی روشنی ڈالی،ڈاکٹرقیصر نے کہا کہ آپ سب ماشااللہ اچھے بزنس کررہے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ بدلتے ہوئےموجودہ حالات کے مطابق بہتربزنس پلان بنائیں،اپنے بزنس کھاتوں کی تیاری اور نگرانی کے لیئے اچھی اکاؤنٹنگ فرم سے رابطہ کریں،مستقبل میں ویٹ کے بعد کارپوریٹ ٹیکس لاگو ہونے والاہے آپ سب کواس کے لیئے ابھی سے تیاری کرنا ہوگی،اپنی آمدن اور اخراجات کے تفصیلی کھاتے تیارکریں تاکہ کسی قسم کی پریشانی کاسامنانہ کرنا پڑے،کسی بھی معاونت یارہنمائی کے لیئے آپ بزنس کونسل سے رابطہ کرسکتے ہیں ۔ڈاکٹرسید نے مزید کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ پاکستان مرکز ایک بار پھرکھل جائے جہاں کمیونٹی کومل بیٹھنے کاموقع ملے اور ہم اپنے سائل وہاں بیٹھ کرسلجھاسکیں،نیز مستقبل میں عام لیبر کی بجائے یہاں ہنرمند(سکلڈلیبر)کی ضرورت ہے ہمیں اس کے لیئے کام کرنا ہوگاسکلڈورکرزکے آنے سے ہم ملکی زرمبادلہ کی ترسیل کوبھی دوگناکرسکتے ہیں اس کے علاوہ لیبرمارکیٹ میں بھی اپناوجودقائم رکھ سکیں گے۔پاکستانی اسکولوں میں مزیدگنجائش پیداکرنا ہوگی،جس کے لیئے سفارت خانہ پاکستان اپنی تئیں پوری کوشش کررہاہے پاکستانی سفارت خانہ اچھی کارکردگی کامظاہرہ کررہاہے اور بہتر قونصلر سروسزفراہم کررہاہے ورنہ ہمارے پڑوسی مملک کے سفارت خانے اپنے لوگوں سے اتنا اچھابرتاؤ نہیں کرتے ۔ہمیں بھی سفارت خانہ پاکستان سے پوراتعاون کرناچاہیئے،ڈاکٹرقیصرانیس سید نے کہا کہ کاروباری گروپ بنا کرآپ مزید اچھاکام کرسکتے ہیں یہاں کی حکومت انڈسٹری لگانے کے لیئے تمام وسائل فراہم کرنے کوتیارہے مگر شرط صرف یہ ہے کہ جوبھی کام کرنا چاہے وہ سیریس ہواورجینوئین بزنس کرنا چاہتا ہو،یواے ای بہت بڑابزنس ہب ہے یہاں انڈسٹری لگاکر آپ اپنی پراڈکٹس پوری دنیا کوایکسپورٹ کرسکتے ہیں۔ہم پاکستان کاوزٹ کرتے رہتے ہیں اوردونوں ممالک کے درمیان بہتر سرمایہ کاری کے لیئے پل کاکردار اداکررہے ہیں۔ یواے ای میں گولڈن ویزہ کے حصول کے لیئے پاکستان بزنس کونسل خدمات مہیا کررہاہے اس کے لیئے ہم نے ریذیڈنسی ڈپارٹمنٹ سے ایک ایم او یو بھی سائن کیاہواہے۔آپ بزنس کونسل جوائن کریں ہم سب پاکستان کے لیئے کام کرناچاہتے ہیں ملکرکام کرتے ہیں،ہم ہرطرح کی معاونت فراہم کریں گے۔تقریب میں موجود بزنس کمیونٹی ممبران قیصرگوندل،چوہدری نوازرشیدریحانیہ،انجینئرشیربہادر،محمدبشارت،طارق جاویدقریشی،سیدانجم شاہ،طارق محمود اور دیگرممبران کی جانب سے ڈاکٹرقیصرانیس سید سے پاکستان بزنس کونسل اور کمیونٹی ممبران کے مسائل بارے مختلف سوالات کیئے گئے جنکےڈاکٹرقیصرنے تفصیلی جوابات دئیے۔
تقریب کے اختتام پرمیزبان طارق جاوید قریشی اورراجی محمدشفیق جنجوعہ نے عشائیہ تقریب میں شرکت پرتمام مہمانوں کاشکریہ اداکیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }