ابوظبی میں ریسٹورنٹس، عوامی اور تفریحی مقامات پر گرین پاس کے بغیر داخلے پر پابندی لگا دی گئی

168
Print Friendly, PDF & Email
15 جون سے شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس، ساحلی مقامات، سینماز اورپبلک پارکس میں انہی کا داخلہ ہو سکے گا جو الحوسن ایپ پر گرین پاس دکھائیں گے
متحدہ عرب امارات میں کورونا ایس او پیز میں نرمی کر دی گئی تاہم اس سے وہی افراد اٹھا سکیں گے جنہوں نے ویکسین لگوا رکھی ہو گی اور انہیں الحوسن ایپ پر گرین پاس جاری کیا گیا ہوگا۔ ابوظبی حکومت نے تارکین وطن اور مقامی افراد کے لیے اہم اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق اب عوامی، تفریحی اور ساحلی مقامات پر انہی افراد کا داخلہ ہو گا جو الحوسن ایپ پر گرین پاس دکھائیں گے، جن افراد کو گرین پاس جاری نہیں ہوا ہو گا، انہیں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔
خلیج ٹائمز کے مطابق ابوظبی حکومت نے آگاہ کر دیا ہے کہ اب صرف وہی لوگ شاپنگ مالز، سپر مارکیٹس، پبلک پارکس، ہوٹلز، ریسٹورنٹس، سوئمنگ پولز، سینما گھروں، ساحلی مقامات،عوامی و نجی ساحلی مقامات، میوزیمز اور کیفیز میں صرف انہی لوگوں کو داخلے کی اجازت ملے گی جن کا الحوسن ایپ پر گرین پاس کا اسٹیٹس ظاہر ہوگا۔جن لوگوں کا گرین پاس کا اسٹیٹس دکھائی نہیں دے گا انہیں ان تمام مقامات پر داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔
ان نئی پابندیوں کا اطلاق 15 جون بروز منگل سے ہو گا۔ ابوظبی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی کا کہنا ہے کہ یہ پابندیاں 16 سال اور اس سے زائد عمر کے لوگوں پر لاگو ہوں گی۔ الحوسن ایپ پر کسی شخص کے ویکسی نیشن کا ریکارڈ اور پی سی آر ٹیسٹ کروانے کی تاریخ کے حساب سے ہی گرین پاس ظاہر ہوا کرے گا۔ یعنی یہ گرین پاس کسی فرد کے ویکسی نیشن سٹیٹس اور پی سی آر ٹیسٹ کے کارآمد ہونے کی مُدت کو ظاہر کرے گا۔اماراتی حکومت کے مطابق الحوسن ایپ پر تین کلر کوڈز متارف کرائے گئے ہیں جن کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے:
۔ مکمل طور پر ویکسین شدہ افرادوہ لوگ ہیں جنہیں ویکسین کی دوسری خوراک لگوائے ہوئے کم از کم 28 روز گزر چکے ہیں یا وہ رضاکار ہیں جنہوں نے ویکسین کے ٹرائلز میں شمولیت کی تھی۔ ان افراد کا پی سی آر ٹیسٹ کی نیگیٹو رپورٹ الحوسن ایپ پر اسٹیٹس 30 روز کے لیے سبز (green) رنگ میں ظاہر ہو گا اس کے علاوہ ‘E’ کے حرف یا گولڈ سٹار کے ایکٹو آئیکون کی صورت میں سات روز کے لیے ظاہر ہوگا۔۔ پہلی کیٹگری مکمل طور پر ویکسین شدہ افراد کی ہے، یہ وہ لوگ ہیں جنہیں ویکسین کی دوسری خوراک لگوائے ہوئے کم از کم 28 روز گزر چکے ہیں یا انہوں نے بطوررضاکار ویکسین کے ٹرائلز میں حصہ لیا ہوگا۔ ان افراد کا پی سی آر ٹیسٹ کی نیگیٹو رپورٹ الحوسن ایپ پر اسٹیٹس 30 روز کے لیے سبز (green) رنگ میں ظاہر ہو گا اس کے علاوہ ‘E’ کے حرف یا گولڈ سٹار کے ایکٹو آئیکون کی صورت میں سات روز کے لیے ظاہر ہوگا۔۔ دوسری کیٹگری ان لوگوں کی ہے جنہیں کورونا کی ویکسین کی دوسری خوراک لگوائے ہوئے 28 روز سے کم عرصہ ہوا ہوگا۔ ایسے لوگوں کا الحوسن ایپ پر پی سی آر کا نیگیٹو رزلٹ 14 روز کے لیے سبز (green) رنگ میں دیکھا جائے گا۔۔ تیسری کیٹگری میں وہ لوگ ہیں جنہوں نے ویکسین کی صرف پہلی خوراک لگوائی ہوگی اوردوسری خوراک لگوانے کا انتظار کر رہے ہیں ، ان کا ایپ پرPCR کے نیگیٹو ٹیسٹ کا اسٹیٹس 7 روز کے لیے سبز رنگ میں ظاہر ہوگا۔۔ چوتھی کیٹگری میں وہ ہیں جنہوں نے ویکسین کی پہلی ڈوز لگوانے کے بعد دوسری ڈوز 48 روز گزرنے کے بعد بھی نہیں لگوائی ہے۔ ان کا الحوسن پر PCRآر نیگیٹو ٹیسٹ کا اسٹیٹس 3 روز کے لیے ظاہر ہوگا ۔ پانچویں کیٹگری جن لوگوں کو ویکسین لگوانے سے استثنیٰ دیا گیا ہے اور ان کے پا س اس کا منظور شدہ سرٹیفکیٹ موجود ہے، ایسے افراد کا الحوسن ایپ پر پی سی آر ٹیسٹ کا نیگیٹو رزلٹ کا اسٹیٹس 7 سات کے لیے سبز (green) رنگ میں دکھائی دے گا۔ جن افراد نے ویکسین نہیں لگوائی اور انہیں ویکسین لگوانے سے استثنیٰ حاصل نہیں ہے، ان افراد کا پی سی آر ٹیسٹ کا نیگیٹو رزلٹ الحوسن ایپ پر تین رو ز کے لیے سبز رنگ میں دکھائی دے گا۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.