قونصل جنرل احمد امجد علی کے اعزاز میں الوداعی تقریب
قونصل جنرل دبئی احمدامجدعلی کے اعزازمیں الوداعی تقریب۔
تقریب کاانعقادپاکستان سوشل سینٹرشارجہ کے صدرچوہدری خالدحسین نے کیا۔
ممتازسماجی،وکاروباری شخصیات کے ساتھ صحافی برادری کی نمایاں شرکت۔
شارجہ(اردوویکلی)::پاکستانی کمیونٹی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ان میں خدمت کاجذبہ کوٹ کوٹ کربھراہواہے اپنے تعنیاتی کے عرصہ میں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کوہمیشہ خدمت کے جذبے سے سرشارپایا بالخصوص کوروناوبا کے دوران جس طرح پاکستانی کمیونٹی نے نہ صرف پاکستانی بلکہ دبئی اور ناردرن ایمیرٰیٹس میں مقیم ضرورت مندوں کی دل کھول کرمدد کی،قونصلیٹ کے ساتھ پاکستانی کمیونٹی کے تعاون کوکبھی فراموش نہیں کرپاونگا ان خیالات کااظہارقونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کے قونصل جنرل احمد امجد علی نے یواے ای میں اپنی تعنیاتی کاتین سالہ عرصہ پوراہونے پراپنے اعزاز میں پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کی طرف سے منعقدہ الوداعی تقریب کے موقع پر ایک مختصرخطاب میں کیا قونصل جنرل دبئی احمدامجدعلی کو پاکستان سوشل سینٹرشارجہ کی جانب سے ایک یادگاری شیلڈپیش کی گئی الوداعی تقریب میں پاکستان سوشل سنٹر کے صدر چودھری خالد حسین، سابق صدر راجہ محمد سرفراز، افتخار احمد چودھری، عمران اسلم، فراز احمد صدیقی، عمران رفیق، ذیشان احمد ، سفیر احمد ستی،پاکستان قونصلیٹ دبئی کے اسٹاف گیان چند، مصور عباس اور عبدالوہاب شیخ کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کی ممتازسماجی وکاروباری شخصیات حاجی محمدجمیل اسحاق، میاں عمر ابراہیم،معروف صحافی سہیل خاور، ارشد انجم، خالد محمود گوندل، عمران اسلم، سبط عارف اور دیگرشخصیات نے شرکت کی تقریب میں آمدپرقونصل جنرل احمدامجدعلی کوچوہدری خالدحسین اورراجہ سرفرازنے پھول پیش کیئے احمد امجد علی نے اپنے اعزاز میں الوداعی تقریب کے انعقاد پر پاکستان سوشل سینٹر کے صدر اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

