صحافی معاشرے کا اہم ستون ہیں (قونصل جنرل دبئی)۔

72
پاکستان جرنلسٹس فورم یواے ای کاقونصل جنرل حسن افضل خان کے اعزازمیں عشائیہ تقریب کااہتمام۔
دبئی(اردوویکلی):: گزشتہ رات پاکستان جرنلسٹس فورم یواے ای کی جانب سے نئے تعنیات ہونے والے قونصل جنرل دبئی حسن افضل خان کے اعزازمیں دبئی کے ایک معروف  پاکستانی ریسٹورنٹ میں ایک پروقارعشائیہ تقریب کااہتمام کیا جس میں قونصل جنرل دبئی کے ہمراہ ہیڈ آف چانسلری گیان چند،پریس قونصلر شازیہ سراج،وائس قونصل سید مصورعباس، پاسپورٹ قونصلر عبدالوہاب شیخ جبکہ پاکستان جرنلسٹ فورم کے صدر اشفاق احمد، سہیل خاور،جمیل خان،طاہر منیر طاہر۔اشفاق احمد اے آر وائی،ارشد انجم،سعدیہ عباسی۔عاصمہ علی زین ،خالد محمود گوندل،زمردبونیری، شیخ محمدپرویز، عارف شاہد،اعجاز گوندل،وحید عباس،بابر معید،احمد قریشی اورعبدالرحمان رضا کےعلاوہ دیگر صحافیوں نے بھی شرکت کی۔تقریب میں آمد پرقونصل جنرل حسن افضل خان کوصدرپی جے ایف اشفاق احمد،سہیل خاوراورسعدیہ عباسی نے پھول پیش کیئے۔

 قونصل جنرل حسن افضل خان نے متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی صحافیوں کی طرف سے دئیے گئے عشائیہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صحافی معاشرے کا اہم ستون ہیں ان سے خوشگواررابطہ اوربہتر تعلقات ضروری ہیں۔کیونکہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں یہ بہترانداز میں معاشرے کودرپیش مسائل اجاگرکرسکتے ہیں دیارغیرمیں ہم سب کامشن ایک ہی ہونا چاہیئے کہ کس پاکستان کاوقاربلندکیاجائے۔ہرفرد اپناکام محنت اور ایمانداری سے سرانجام دے تبھی ملک کانام روشن ہوگا ۔قونصل جنرل حسن افضل خان نے تعارفی ملاقات میں تمام صحافیوں سے فرداً فرداً ملاقات کی اور انکاحال دریافت کیاحسن افضل نے کہا کہ انشااالہ ہم صحافیوں کی مشاورت کے ساتھ کمیونٹی کودرپیش مسائل حل کریں گے،ایکسپو 2020ءبارے تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال پاکستانی پویلین کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے جوماہ رواں کے اختتام تک مکمل ہوجائے گاجس کی تکمیل کے بعد اوائل ستمبر میں پاکستانی صحافیوں کو ایکسپو سائٹ اور پاکستانی پویلین کا وزٹ کرایا جائے گا۔قونصل جنرل نے کہا کہ ایکسپو 2020ءمیں پاکستان بھرپور تیاری کے ساتھ شرکت کررہا ہے۔ آپ لوگ دیکھیں گےایکسپو میں ہرروز کوئی نہ کوئی نیاایونٹ شامل کیاجایئگاہمیں قوی امیدہے ایکسپو 2020ء میں کئی دوسرے ممالک کے ساتھ پاکستان کے تجارتی معاہدوں پردستخط ہوں گے جس سے پاکستانی معیشت مضبوط ہوگی۔صدرپاکستان جرنلسٹس فورم یواے ای اشفاق احمد نے قونصل جنرل حسن افضل خان کی عشائیہ تقریب میں آمد پر شکریہ اداکیااور کہا کہ پی جے ایف پہلے کی طرح اب بھی  قونصلیٹ کے ساتھ بھرپورتعاون جاری رکھے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }