99 رنز پر اسٹمپ آؤٹ ہونے والے کھلاڑی

60

کرکٹ کی تاریخ میں کئی بار بلے باز بدقسمت رہے جب وہ 99 رنز پر آؤٹ ہوئے اور کچھ بلے باز ایسے ہیں جو 99 رنز پر اسٹمپ آؤٹ ہوئے۔

تفصیلات کےمطابق کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار 99 رنز پر اسٹمپ آؤٹ سابق پاکستانی بلے باز مقصو احمد  1955 میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ میں  ہوئے،ان کے بعد  1992 میں نیوزی لینڈ کے سابق کپتان جوہن رائٹ انگلینڈ  کے خلاف ٹیسٹ میچ میں  اسٹمپ آؤٹ ہوئے۔

تیسرے نمبر پر سابق بھارتی بلے باز وی وی ایس لکسمن ہیں جو ون ڈے میں  ویسٹ انڈیز کے خلاف 2002 میں  اسٹمپ آؤٹ ہوئے۔

Advertisement

ان بدقسمت بلے بازوں کی فہرست میں چوتھا نمبر سابق بھارتی بلے باز وریندر سہواگ کا ہے جب وہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 99 رنز پر اسٹمپ آؤٹ ہوئے۔

حال ہی میں سری لنکا کے خلاف  ون ڈے سیریز میں آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر 99 رنز پر اسٹمپ آؤٹ ہوئے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }