انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے بازاجونی بیرسٹونے اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جونی بیرسٹو ٹیسٹ کرکٹ میں 5 ہزار رنز بنانے والے انگلینڈ کے 24ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔
جونی بیرسٹو نے یہ سنگ میل نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے میچ کے دوران عبور کیا ،جہاں وہ 53 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
جونی بیرسٹو نے 86 ٹیسٹ میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے اب تک 5006 رنز بنائے ہیں جس میں 9 سینچریاں اور 22 نصف سینچریاں شامل ہیں۔
ٹیسٹ کرکٹ میں ان کا ہائیسٹ اسکور ناقابل شکست 167 رنز ہے۔
Advertisement
دوسری جانب انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا تیسرا میچ جاری ہے جس میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 329 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
جواب میں انگلینڈ کی پہلی اننگ جاری ہے،جس میں انگلینڈ بیٹنگ لائن اپ مشکلات کا شکار ہے اب تک انگلینڈ صرف 125 رنز پر اپنی 6 وکٹیں گنوا چکا ہے۔