بین اسٹوکس ٹیسٹ کرکٹ میں 100چھکے مارنے والے انگلینڈ کے پہلے کھلاڑی بن گئے

52
Print Friendly, PDF & Email

انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس ٹیسٹ کرکٹ میں 100 چھکے مارنے والے انگلینڈ کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بین اسٹوکس نے یہ کارنامہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران انجام دیا،جہاں وہ 1 چھکے کی مدد سے 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ  ٹیسٹ میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ نیوزی لینڈ کے برینڈن میک کولم کے پاس ہے جنہوں نے 107 چھکے مارے،آسٹریلیا کے ایڈم گلکرسٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 100 چھکے مارے،ویسٹ انڈیز کے کرس گیل 98 جبکہ جنوبی افریقہ کی جیک کیلس نے  ٹیسٹ کرکٹ میں 97 چھکے مارے ہیں۔

بین اسٹوکس نے ق82 ٹیسٹ میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 5255 رنز بنائے جس میں 11 سینچریاں اور 28 نصف سینچریاں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بین اسٹوکس نے انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں نئے ریکارڈز قائم کردیے

Advertisement

دوسری جانب انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان  ٹیسٹ سیریز کا تیسرا میچ جاری ہے جس میں  نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 329 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

جواب میں انگلینڈ کی پہلی اننگ جاری ہے،جس میں انگلینڈ بیٹنگ لائن اپ مشکلات کا شکار ہے  اب تک انگلینڈ  صرف 85 رنز پر اپنی 6 وکٹیں گنوا چکا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.