شادی کے سوال پر فہیم اشرف کا لڑکی کو دلچسپ جواب
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شادی کے سوال پر قومی کرکٹر فہیم اشرف نے لڑکی کو دلچسپ جواب دیا جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔
قومی کرکٹر فہیم اشرف نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جس میں ان سے مداحوں نے دلچسپ سوالات کیے۔
پروگرام میں ایک لڑکی نے فہیم اشرف سے شادی سے متعلق سوال کیا جس کا انہوں نے دلچسپ جواب دیا، لڑکی نے پوچھا کہ آپ نے ابھی تک شادی کیوں نہیں کی جبکہ آپ کے سبھی دوست شادی کرچکے ہیں؟
اس سوال کے جواب میں فہیم اشرف کا کہنا تھا کہ ’ابھی تو شاداب خان کی بھی شادی نہیں ہوئی، بس شادی کے لیے آپ دعا کریں، اب دعاؤں پر ہی ساری امیدیں ہیں‘۔
Advertisement
انہوں نے کہا کہ بس اپنے دوستوں کو دیکھ رہا ہوں کہ وہ کیسے جی رہے ہیں اور ان سے تجربہ حاصل کررہا ہوں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بس اپنے دوستوں کو دیکھ رہا ہوں کہ کہیں شادی زیادہ مشکل کام تو نہیں ہے۔
اس سوال پر شو کے مزاحیہ میزبان نے لڑکی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ سوال ان سے کیوں پوچھا، کیا آپ کیٹرنگ کا کام کرتی ہیں؟۔
جواب میں لڑکی کا کہنا تھا کہ ویسے ہی میرے ذہن میں یہ خیال آگیا کہ حسن علی سمیت سب کی شادیاں ہوگئی ہیں۔