اوئن مورگن کی ریٹائرمنٹ پر جیسن رائے افسردہ

78

انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن کی ریٹائرمنٹ کے بعد انگلینڈ کے بلے باز جیسن رائے افسردہ ہوگے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق جیسن رائے نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر  پر  اوئن مورگن کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں اوئن مورگن کا قرض دار ہوں انہوں نے میریے کیرئر میں میری بہت مدد کی ۔

جیسن رائے نے کہا کہ میرے لئے یہ سب کرنے کا بہت شکریہ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اوئن مورگن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:اوئن مورگن کا صحیح وقت پر صحیح فیصلہ

انہوں نے کہا کہ بہت غور و خوض کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے جوکہ صحیح وقت پر صحیح فیصلہ ہے۔

مورگن نے کہا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ کیریئر کے سب سے بہترین اور فائدہ مند باب کے بعد یہ فیصلہ لینا آسان نہیں لیکن میں س انہوں نے کہا کہ یہ میرے لیے ذاتی طور پر اور انگلینڈ کی وائٹ بال سائیڈز جس کو میں نے اس مقام تک پہنچایا، دونوں کے لیے یہی بہتر رہے گا کہ میں ریٹائر ہوجاؤں۔

اوئن مورگن کا شمار انگلینڈ  کے لئے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹرز میں ہوتا ہے جبکہ وہ انگلینڈ کی جانب سے 225 ون ڈے اور 115 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔

اوئن مورگن نے ون ڈے میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 7701 رنز بنائے ہیں جس میں 14 سنچریاں اور 47 نصف سنچریاں شامل ہیں جبکہ ان کی قیادت میں انگلینڈ نے 126 ون ڈے میچز کھیلے جس میں 76 میچز میں انہیں کامیابی نصیب ہوئی۔

علاوہ ازیں انہوں نے انگلینڈ کے لئے 16 ٹیسٹ میچز بھی کھیلے جس میں انہوں نے 2 سنچریوں اور 3 نصف سنچریوں کی مدد سے 700 رنز بنائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایون مورگن آؤٹ آف فارم،کوچ کا بیان سامنے آگیا

مایہ ناز بلے باز 115 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 2458 رنز بناچکے ہیں جس میں 14 نصف سنچریاں شامل ہیں جبکہ وہ پی ایس ایل کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔

یاد رہے کہ رواں سال 35 سالہ بیٹر کو پرفامنس اور فٹنس کے مسائل کا سامنا رہا ہے جبکہ نیدرلینڈز کے ساتھ حالیہ ون ڈے سیریز کے پہلے دو میچوں میں مورگن صفر پر آؤٹ ہوگئے تھے۔

اس تمام صورت حال کے بعد انہوں نے خود ہی تیسرا میچ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا جبکہ اس کارکردگی نے انہیں ریٹائرمنٹ لینے پر مجبور کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }