سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک کے 3 لاکھ 13 ہزارعازمین حج مسجد نبوی کی زیارت کے لیے مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں.
سعودی وزارت حج نے بتایا کہ مختلف ملکوں کے دو لاکھ 52 ہزار140 عازمین مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور60 ہزار 731 بری راستوں سے الھجرۃ استقبالیہ سینٹر پہنچے ہیں۔
وزارت حج کا کہنا ہے کہ مسجد نبوی کی زیارت کے بعد دو لاکھ 21 ہزار267 عازمین مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ کے لیے روانہ ہوگئے، مدینہ منورہ میں اب تک موجود عازمین حج کی تعداد 91 ہزار 689 ریکارڈ کی گئی، ان کا تعلق مختلف ممالک سے ہے۔
وزارت حج نے عازمین کی مزید تفصیل دیتے ہوئے بتایا کہ مدینہ میں موجود عازمین میں سات ہزار 881 پاکستانی بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ غیر ملکی عازمین حج میں سب سے بڑی تعداد بنگلہ دیشی حاجیوں کی ہے جو کہ 12 ہزار 692 پر مشتمل ہے اس کے علاوہ نو ہزار 842 بائجیرین، سات ہزار 946 بھارتی اور چھ ہزار 411 ایرانی بھی شامل ہیں۔
Advertisement
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں ذوالحج کا چاند نظر آ گیا
گزشتہ روز سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں ذولحج کا چاند نظر آگیا ہے، ملکت میں یکم ذوالحجۃ 1443 ہجری کا آغاز تیس جون سے ہوگا، اس حساب سے حج کا رکن اعظم وقوفِ عرفہ 8 جولائی بروز جمعہ جبکہ عیدالاضحیٰ 9 جولائی 2023 بروز ہفتے کو منائی جائے گی۔