کشمیر پریمئیر لیگ سیزن 2022 پاکستانی اسٹارز کی شرکت سے محروم

59

کشمیر پریمئیر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں پاکستان کے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑی شرکت نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹڈ کرکٹرز کو اس بار بھی این او سی نہ دینے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ سنٹرل کنٹریکٹڈ کرکٹرز کو پہلے ایڈیشن میں بھی این او سی جاری نہیں کی گئی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق سنٹرل کنٹریکٹ سے محروم فہیم اشرف کو بھی این او سی نہیں ملے گی۔

پی سی بی کے ذرائع کے مطابق مستقبل میں بین الاقوامی سطح پر آئی سی سی کے فیوچر ٹوررز پروگرام میں بہت زیادہ کرکٹ کی وجہ سے کھلاڑیوں کو محفوظ رکھنے کے لئے این او سی جاری نہیں کی گئی ہے۔

کے پی ایل کے پہلے سیزن میں اسی وجہ سے متعدد سابق کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا تھا۔

Advertisement

کشمیر پریمئیر لیگ کے لئے یکم سے 25 اگست تک کی ونڈو رکھی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کشمیر پریمئیر لیگ کے پہلے ایڈیشن میں 6 فرنچائزز کی ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔

جن میں باغ اسٹالینز، کوٹلی پینتھرز، میرپور رائلز، مظفرآباد ٹائیگرز، اوورسیز وارئیرز اور راؤلہ کوٹ ہاکس شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }