پاکستان کے شاداب خان نے وائٹیلٹی ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں یارکشائر کے لیے سرے کے خلاف کوارٹر فائنل میچ میں شاندار مظاہرہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے نائب کپتان 23 سالہ نوجوان نے صرف 12 گیندوں پر 21 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی اور 29 رنز کے عوض دو وکٹیں بھی حاصل کیں.
یارکشائر نے سنسنی خیز مقابلے میں سرے کو صرف ایک رن سے شکست دی۔
یارک شائر نے اپنی اننگز کا آغاز میں ہی مشکل کا شکار ہو گئی اور دونوں اوپنرز پہلی نو گیندوں میں ہی آؤٹ ہو گئے۔
کیڈمور اور ولی نے اننگز کو دوبارہ بنانے کی پوری کوشش کی اور 80 گیندوں پر 93 رنز کی شراکت قائم کی۔
شاداب خان نے 12 میں سے 21 اور ول فرائن نے 14 میں 32 رنز کے ساتھ ناقابل شکست، فائنل پنچ فراہم کیا اور یارکشائر کو قابل دفاع مجموعہ تک پہنچا دیا۔
Advertisement
جیمی اوورٹن اور لاری ایونز کے درمیان 35 گیندوں پر 67 رنز کی شراکت کے بعد لگتا تھا کہ سرے کی ٹیم یہ میچ جیت جائے گی۔
ڈوم بیس اور شاداب کی جوڑی نے رنز کا بہاؤ روک دیا کیونکہ لیگ اسپنر نے برنس اور اولی پوپ کی دو قیمتی وکٹیں حاصل کیں۔
یارکشائر کے بولر جارڈن تھامسن نے آخری اوور میں پانچ رنز کا دفاع کر کے یارکشائر کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔