برطانیہ میں گرمی کے نئے ریکارڈ کا امکان، ہیٹ ویو کا انتباہ جاری

166

برطانیہ میں رواں ہفتے شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی وارننگ جاری کی گئی ہے جس کے دوران انگلینڈ اور ویلز کے بڑے حصوں میں درجہ حرارت 30 ڈگری سیلسیئس سے زیادہ ہونے کی پیش گوئی ہے۔

گزشتہ روز برطانوی محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی کہ جنوبی اور وسطی برطانیہ اور ویلز میں رواں ہفتے کے بیشتر حصے میں شدید موسم گرم رہے گا۔ آج بروز منگل جنوب مشرقی برطانیہ میں درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ جانے کا امکان ہے تاہم برطانیہ کا موسم اسپین اور پرتگال کے درجہ حرارت اور ہیٹ ویو سے پھر بھی کئی ڈگری کم ہوگا جہاں پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر جاتا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کی ڈپٹی چیف میٹرولوجسٹ ربیکا شیرن نے بتایا کہ برطانیہ میں سخت گرمی کی لہر اگلے ہفتے کے اوائل تک جاری رہے گی، آئندہ اتوار اور پیر تک جنوب مشرقی برطانیہ میں درجہ حرارت 35 ڈگری  سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ 25 جولائی 2019ء کو مشرقی برطانیہ کے کیمبرج بوٹینک گارڈن میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 38.7 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ شیرن نے کہا کہ اس ریکارڈ کے ٹوٹنے کو خارج از امکان نہیں سمجھا جا سکتا تاہم موسمی حالات کو دیکھتے ہوئے زیادہ امکان یہی ہے کہ درجہ حرارت 30 ڈگری سیلسیئس کے آس پاس ہی رہے گا۔

Advertisement

شدید گرمی کی وارننگ کو امبر یا گہرے زرد رنگ کے طور پر درجہ بندی میں رکھا گیا ہے جو حد درجہ تین میں سے دوسرے نمبر پر ہے۔ اس شدت کی گرمی روزمرہ کی زندگی اور لوگوں کی صحت پر اثرانداز ہو سکتی ہے۔ میٹ آفس نیشنل کلائمیٹ انفارمیشن سنٹر کے سربراہ مارک میکارتھی کا کہنا ہے کہ یورپ بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث درجہ حرارت میں اضافہ برطانیہ میں گرم موسم کے نئے ریکارڈ کے امکانات کو بڑھا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }