بنگلہ دیش ایشیا کپ کا متبادل میزبان مقرر، بھارتی میڈیا

69

بھارت کے ایک میڈیا ہاؤس کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کے لئے بنگلہ دیش کو متبادل میزبان مقرر کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا میں کچھ عرصے سے جاری سیاسی اور اقتصادی صورت حال غیر مستحکم ہے اور ملک بدامنی کا شکار ہے۔

جزیرہ اس سال ایشیا کپ کی میزبانی کرنے والا ہے اور کرکٹ بورڈ اس ایونٹ کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے، مگر اس ایونٹ کے انعقاد پر خدشات کے گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں۔

تاہم بھارت کے ایک میڈیا ہاؤس نے خبر دی ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل نے سری لنکا میں صورتحال مزید خراب ہونے کی صورت میں بنگلہ دیش کو بیک اپ وینیو کے طور پر نامزد کیا ہے.

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل اس ماہ کے آخر میں ایشیا کپ کے مقام کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گا۔

حالانکہ اسٹیڈیم کے قریب ہونے والے تمام مظاہروں کے باوجود آسٹریلیا سیریز بغیر کسی تاخیر کے کامیابی سے منعقد ہوئی۔ آسٹریلیا نے تین ٹی ٹوئنٹی، پانچ ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے۔

Advertisement

تازہ ترین بڑا احتجاج چند روز قبل اس وقت ہوا جب عوام نے ایوان صدر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی، اس لیے صدر سے بھی استعفیٰ متوقع ہے، جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم بھی سیریز کے لیے وہاں موجود ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل چاہتا ہے کہ کھلاڑی محفوظ ماحول میں کرکٹ کھیلیں اور اس معاملے میں کوئی خطرہ مول لینے کو تیار نہیں ہے۔

ایشیا کپ کا آغاز 27 اگست سے متوقع ہے جس میں پانچ ٹیمیں پہلے ہی کنفرم ہو چکی ہیں جن میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، افغانستان اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔

چھٹے نمبر کے لیے کوالیفائر متحدہ عرب امارات، کویت، سنگاپور اور ہانگ کانگ کے درمیان ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }