ضمنی انتخاب اورچوہدری برادران کے قریبی رفقالاہور کے مختلف پولنگ سٹیشنز پرڈیوٹی دیتے ہوئے۔
لاہور(اردوویکلی)::20نشستوں پرآج ضمنی انتخابات کاانعقادہورہاہے جس میں کانٹے دار مقابلہ پاکستان تحریک انصاف اورپاکستان مسلم لیگ (ن)کے درمیان ہے ضلع گجرات سے چوہدری برادران نے اپنے قریبی رفقا کی لاہورکے مختلف حلقوں میں مختلف پولنگ اسٹیشنزپرڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ ممبرصوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری عبداللہ یوسف لاہور میں حلقہ پی پی 158 میں پاکستان تحریک انصاف کے میاں اکرم عثمان کے پولنگ سٹیشنز پر الیکشن کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ چوہدری برادران کے قریبی ساتھ چوہدری لیاقت علی شاہ پور، چوہدری ریاض احمد،چوہدری دانش مظہراوردیگرساتھیوں کے ہمراہ ٹاؤن شپ لاہور میں پی ٹی آئی میدوارحلقہ پی پی 164میں چوہدری شبیراحمدکےپولنگ کیمپ میں ڈیوٹی دیتے ہوئے جبکہ ممبرقومی اسمبلی چوہدری حسین الٰہی اور چوہدری مؤنس الہی بھی لاہور کے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کررہے ہیں ۔