اولمپیئن ماحورشہزاد بیڈمنٹن ٹیم کو دستے میں شامل کرنے پر پی او اے کی مشکور

55

لاہور: پاکستان نمبر ون اولمپیئن بیڈ منٹن پلیئر ماحور شہزاد نے بیڈمنٹن ٹیم کو دستے میں شامل کرنے پر (پی او اے) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا۔

 تفصیلات کے مطابق کامن ویلتھ گیمز کے لیے پاکستان بیڈ منٹن کو پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اسپانسر کر رہی ہے۔

اولمپیئن ماحورشہزاد نے کہا کہ پی اواے کے مشکور ہیں جو بیڈمنٹن ٹیم کو اسپانسر کر رہی ہے، پاکستان اسپورٹس بورڈ نے بیڈمنٹن ٹیم کو عین وقت پردستے سے ڈراپ کر دیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے چار کھلاڑیوں اور دو آفیشلز کی ٹیم کو دستے سے نکال دیا تھا۔

بیڈ منٹن اسٹار نے کہا کہ ٹرائیلز کے بعد ٹیم منتخب ہوئی ، کیمپ لگایا، لیکن دستے سے نکال دیا، ارباب اختیار سے درخواست ہے کہ کھلاڑیوں کا خیال رکھا جائے، عین وقت پر دستے سے ایسے نہ نکالا جائے ، پہلے ہی انٹر نیشنل مقابلے کم ملتے ہیں۔

Advertisement

ماحور شہزاد کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو انٹر نیشنل مقابلوں سے محروم رکھنا درست نہیں، گیمز میں شرکت سے کرنے سے الگ ہی تجربہ حاصل ہوتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }