گال ٹیسٹ؛ پاکستان کو جیت کے لیے 342 رنز کا ہدف

58

گال ٹیسٹ؛ پاکستان کو جیت کے لیے 342 رنز کا ہدف

گال: گال ٹیسٹ میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 342 رنز کا ہدف دیا ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان گال ٹیسٹ جاری ہے جس کے چوتھے دن کا کھیل آج کھیلا جارہا ہے۔

چوتھے دن کا آغاز سری لنکا نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 329 رنز سے کیا جس کے بعد ان کی آخری وکٹ بھی 337 رنز پر گر گئی۔ پربھات جے سوریا 4 رنز بناکر نسیم شاہ کی گیند کا شکار ہوئے۔

سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 342 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

سری لنکا کی دوسری اننگز

سری لنکا نے دوسری اننگز کا آغاز 4 رنز کی برتری سے کیا تو صرف 33 رنز پر ہی ان کی پہلی وکٹ گرگئی تھی اور کپتان دمتھ کرونارتنے 16 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تھے۔

Advertisement

دوسری وکٹ سری لنکن کی کسن رجھیتا کی گری جو صرف 7 رنز بناکر محمد نواز کی گھومتی گیند کا شکار ہوئے جبکہ دونوں کھلاڑیوں کو ہی محمد نواز نے آؤٹ کیا۔

تاہم اوپنر اوشادہ فرننڈو اور کسل مینڈس نے ٹیم کو سنبھالا اور وکٹ کو محفوظ کرتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھایا جبکہ اوشادہ فرننڈو 64 اور کسل مینڈس 76 رنز بناکر یاسر شاہ کی گیند کا شکار ہوگئے۔

سری لنکا کی جانب سے دنیش چندیمل نے سب سے لمبی اننگز کھیلی جو 94 رنز بناکر بھی ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز 5 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے ہیں، یاسر شاہ نے 3 اور حسن علی، نسیم شاہ نے ایک،ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی پہلی اننگز

پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 218 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی جبکہ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز کپتان بابر اعظم نے سنچری کی بدولت 119 رنز اسکور کیے تھے۔

علاوہ ازیں پاکستان کی جانب سے کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہیں ہوسکا تھا، اوپنر عبداللہ شفیق 13، محمد رضوان 19، یاسر شاہ 18 اور حسن علی نے 17 رنز اسکور کیے تھے۔

سری لنکا کی جانب سے پربھات جے سوریا نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور مہیش ٹھیکشانہ ، رمیش مینڈس نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

سری لنکا کی پہلی اننگز

سری لنکا اپنی پہلی اننگز میں 222 رنز بناکر آؤٹ ہوگیا تھا جبکہ سری لنکا کی جانب سے سب سے زیادہ 76 رنز دنیش چندیمل سے اسکور کیے تھے۔

علاوہ ازیں سری لنکن کھلاڑی مہیش ٹھیکشانہ نے 38، اوپنر اوشادہ فرننڈو نے 35 اور کوسال مینڈس نے 21 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ نے 4، حسن علی اور یاسر شاہ نے 2،2 جبکہ محمد نواز اور نسیم شاہ نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }