گال ٹیسٹ؛ سری لنکا کو دوسری اننگز میں 333 رنز کی برتری حاصل
گال: گال ٹیسٹ میں سری لنکا نے دوسری اننگز میں تیسرے دن کے اختتام تک 9 وکٹوں کے نقصان پر 329 رنز اسکور کرلیے ہیں۔
پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان گال ٹیسٹ جاری ہے جس کے تیسرے دن کا کھیل آج ختم ہوگیا ہے۔
سری لنکا کی دوسری اننگز
سری لنکا نے دوسری اننگز میں تیسرے دن کے اختتام تک 9 وکٹوں کے نقصان پر 329 رنز اسکور کرلیے ہیں جبکہ انہیں 333 رنز کی برتری حال ہے۔
سری لنکا نے دوسری اننگز کا آغاز 4 رنز کی برتری سے کیا تو صرف 33 رنز پر ہی ان کی پہلی وکٹ گرگئی تھی اور کپتان دمتھ کرونارتنے 16 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تھے۔
دوسری وکٹ سری لنکن کی کسن رجھیتا کی گری جو صرف 7 رنز بناکر محمد نواز کی گھومتی گیند کا شکار ہوئے جبکہ دونوں کھلاڑیوں کو ہی محمد نواز نے آؤٹ کیا۔
Advertisement
تاہم اوپنر اوشادہ فرننڈو اور کسل مینڈس نے ٹیم کو سنبھالا اور وکٹ کو محفوظ کرتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھایا جبکہ اوشادہ فرننڈو 64 اور کسل مینڈس 76 رنز بناکر یاسر شاہ کی گیند کا شکار ہوگئے۔
سری لنکا کی جانب سے دنیش چندیمل نے سب سے لمبی اننگز کھیلی جو 86 رنز بناکر بھی ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ ان کا ساتھ آخری نمبر کے بلے باز پربھات جے سوریا دے رہے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے محمد نواز 5 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے ہیں، یاسر شاہ نے 3 اور حسن علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ہے۔
پاکستان کی پہلی اننگز
پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 218 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی جبکہ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز کپتان بابر اعظم نے سنچری کی بدولت 119 رنز اسکور کیے تھے۔
علاوہ ازیں پاکستان کی جانب سے کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہیں ہوسکا تھا، اوپنر عبداللہ شفیق 13، محمد رضوان 19، یاسر شاہ 18 اور حسن علی نے 17 رنز اسکور کیے تھے۔
سری لنکا کی جانب سے پربھات جے سوریا نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور مہیش ٹھیکشانہ ، رمیش مینڈس نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
سری لنکا کی پہلی اننگز
سری لنکا اپنی پہلی اننگز میں 222 رنز بناکر آؤٹ ہوگیا تھا جبکہ سری لنکا کی جانب سے سب سے زیادہ 76 رنز دنیش چندیمل سے اسکور کیے تھے۔
علاوہ ازیں سری لنکن کھلاڑی مہیش ٹھیکشانہ نے 38، اوپنر اوشادہ فرننڈو نے 35 اور کوسال مینڈس نے 21 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ نے 4، حسن علی اور یاسر شاہ نے 2،2 جبکہ محمد نواز اور نسیم شاہ نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا۔