شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب اسرائیل نے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے، حملے کے نتیجے میں شام کے 3 فوجی ہلاک جبکہ 7 شدید زخمی ہو گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق سرحدی علاقوں کے جنگ کو مانیٹر کرنے والے ایک ادارے نے بتایا کہ حملہ جمعہ کے روز صبح سویرے کیا گیا، دھماکے جی آواز دمشق اور اس کے سرحدی علاقے میں سنے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:شام، داعش کا رہنما ماہر العکال امریکی ڈرون حملے میں ہلاک
رپورٹ کے مطابق دمشق کے قریبی علاقے سے جوابی کارروائی کرتے ہوئے شام کی افواج نے میزائلوں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔
واضح رہے 2011 سے شروع ہونے والی خانہ جنگی کے بعد سے اب تک اسرائیلی فضائیہ نے شام پر سینکڑوں حملے کرچکی ہے، اس کے اہداف میں شامی فوجی ٹھکانے اور حزب اللہ کے جنگجووں کو نشانہ بناتی ہے۔
Advertisement
یہ بھی پڑھیں: شام میں 10 برس کے دوران 3 لاکھ سے زائد شہری جان سے گئے، اقوام متحدہ رپورٹ
پچھلے ماہ اسرائیلی فضائیہ نے اس طرح کے ایک حملے میں دمشق کے ائیرپورٹ کو بشانہ بنایا تھے، جس کے نتیجے میں کئی ہفتے تک دمشق ائیر پورٹ کا رن وے قابل استعمال نہیں رہا تھا۔