فیس بک نے طالبان حکومت کے دوسرکاری میڈیا گروپس کے اکاؤنٹس بند کردئیے

40

فیس بک نے طالبان حکومت کے دوسرکاری میڈیا گروپس کے اکاؤنٹس بند کردئیے۔

فیس بک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طالبان امریکا کی دہشتگرد کی فہرست میں شامل ہیں اس لئے قوانین کے مطابق وہ ہماری کمپنی کی خدمات استعمال نہیں کرسکتے اس لیے طالبان کے اکاؤنٹس پر پابندی قانون کی پاسداری کے لئے لگائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں سکیورٹی بہتر، انسانی حقوق کی صورتحال بری ہے، اقوام متحدہ

طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ طالبان کے زیرانتظام میڈیا کے فیس بک اکاؤنٹس پر پابندی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے افغان میڈیا کے فیس بک پیج بند کر کے امریکی کمپنی نے عدم برداشت کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فیس بک نے نیشنل ریڈیو ٹیلی ویژن افغانستان اور بختار نیوز ایجنسی کے پیج بند کیے ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: افغانستان، لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کا جواب، طالبان رہنماؤں پر سفری پابندیاں عائد

 ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ آزادی اظہار کا نعرہ دوسری اقوام کو دھوکا دینے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔

نیشنل ریڈیو ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر احمد اللہ واثق نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ آر ٹی اے ایک قومی ادارہ ہے اور افغان قوم کی آواز ہے، اسے نامعلوم وجوہات کے بنا پر بند نہیں کرنا چاہیئے۔

یاد رہے کہ امریکا یہ واضح کر چکا ہے کہ جب تک طالبان خواتین پر عائد پابندیوں کو واپس نہیں لیتے اور متنوع اقلیتی افغان گروہوں کے نمائندوں کو بھی حکومت میں شامل نہیں کرتے، تب تک انہیں ایک جائز حکومت کے طور پر تسلیم کرنا ممکن نہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }