بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے کے ریان برل نے بنگلہ دیش کے بولر نسیم احمد کے اوور میں 34 رنز بنا لیے۔
تفصیلات کے مطابق اننگز کے 15 ویں اوور میں زمبابوے کے بلے باز ریان برل نے نسیم احمد کے اوور میں 34 رنز بنائے جس میں پانچ چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔
کریگ ارون کی قیادت میں زمبابوے نے منگل کو تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں بنگلہ دیش کو 10 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے جیت لی۔
ایک مرحلے پر زمبابوے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 13 ویں اوور میں 67/6 پر مشکلات کا شکار تھا، لیکن ریان برل نے صرف 28 گیندوں پر 54 رنز بنا کر زمبابوے کو 20 اوورز میں 156/8 تک پہنچانے میں مدد کی۔
اس کے بعد زمبابوے کے بولر وکٹر نیاوچی کی تین وکٹوں کی مدد سے زمبابوے نے میچ 10 رنز سے جیت کر سیریز 2-1 سے اپنے نام کی۔
Advertisement
زمبابوے کی بیٹنگ 15 ویں اوور میں بہتر انداز میں دکھائی دی جب ریان برل نے نسیم احمد کے اوور میں 34 رنز بنائے جس میں پانچ چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔
اوور کی پہلی چار گیندوں پر برل نے 4 چھکے اور پھر پانچویں گیند پر چوکا لگایا اور آخری گیند پر بلند و بالا چھکا لگا کر 34 رنز بنائے۔
Special moments, leading to a special win 🇿🇼❤️ https://t.co/VovIkwFUi8
— Ryan Burl (@ryanburl3) August 2, 2022
156 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو کم از کم ایک بلے باز کو کریز پر طویل فاصلے تک رہنے کی ضرورت تھی، لیکن ایسا ثابت نہیں ہوا۔ مہمانوں کی جانب سے عفیف حسین نے سب سے زیادہ 39 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
واضح رہے کہ پہلا ٹی ٹوئنٹی زمبابوے نے 17 رنز سے جیتا تھا جبکہ دوسرا بنگلہ دیش نے 7 وکٹوں سے جیتا تھا۔ تاہم، فیصلہ کن میچ میں میزبانوں نے مقابلہ پر مہر لگانے کے لیے اپنے اعصاب کو تھام لیا۔
دونوں ٹیمیں اب 5 اگست کو ہرارے میں شروع ہونے والی تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا مقابلہ کریں گی۔
Advertisement