بھارتی فوج کے ہاتھوں 24 گھنٹوں کے دوران 4 کشمیری نوجوان شہید

107

قابض بھارتی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4  کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق  قابض بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع بڈگام میں  تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

بھارتی فوج نے گھر گھر تلاشی کے بہانے سے تین نوجوانوں کو  پہلے گرفتار  کیا اور بعد ازاں انہیں جعلی مقابلے میں شہید کردیا۔

بھارتی فوج نے اپنے اس ظالمانہ اقدام  کے بعد عوام کے احتجاج کے خوف سے  بڈگام کا محاصرہ کر کے مکینوں کی آمد و رفت پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارتی فوج کی جانب سے جعلی مقابلوں میں شہید کیے جانے والے نوجوانوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

Advertisement

دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ  مقبوضہ کشمیر میں آج صبح بھارتی فوجی کیمپ پر خودکش حملے میں 3 اہلکار ہلاک  ہوگئے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر کے علاقے راجوری کے پرگال فوجی کیمپ پر خودکش حملہ آج صبح کے وقت کیا گیا جس میں 3 بھارتی فوجی ہلاک اور  2 زخمی ہوئے۔

فوجی کیمپ پر خودکش حملے کے بعد علاقے میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے گشت شروع کر دیا  ہے اور  کشمیریوں کو جگہ جگہ روک کر ان کی تلاشی لی جا رہی ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }