بی جے پی رہنما گستاخانہ بیان پر گرفتار، پارٹی رکنیت معطل

79

بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کو پیغبر اسلام ﷺ کے بارے میں گستاخانہ بیان پر گرفتار کرلیا گیا ہے جس کے بعد ان کی پارٹی رکنیت بھی معطل کردی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ریاست تلنگانہ کے رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کی پارٹی رکنیت معطل کردی ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کی مرکزی تادیبی کمیٹی کے سیکرٹری  اوم پاٹھک نے ٹی راجہ سنگھ کو ایک نوٹس بھی جاری کیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ٹی راجہ سنگھ نے پارٹی کے موقف کے خلاف اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے جب کہ انہوں نے پارٹی آئین کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔

ٹی راجہ سنگھ کو دس دنوں کے اندر نوٹس کا جواب دینے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں جب کہ نوٹس کے ذریعے ان سے وضاحت طلب کی گئی ہے کہ وہ پارٹی سے نہ نکالنے کی وجہ بیان کریں۔

مقامی پولیس کے مطابق ٹی راجہ سنگھ کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 153 اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Advertisement

پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹی راجہ سنگھ نے پیر کی رات ’سری رام چینل تلنگانہ‘ نامی یوٹیوب چینل پر پیغمبر اسلام ﷺ کے خلاف گستاخانہ زبان استعمال کی تھی جب کہ اس ویڈیو کو بعد ازاں چینل سے ہٹادیا گیا تھا۔

Advertisement

واضح رہے کہ ٹی راجہ سنگھ کے گستاخانہ بیان کے بعد حیدر آباد میں بڑے پیمانے پر احتجاج شروع ہوگئے تھے جب کہ رکن اسمبلی اسد الدین اویسی کی جماعت کے سینکڑوں کارکنان نے حیدر آباد پولیس چیف کے سامنے دھرنا دیتے ہوئے ٹی راجہ سنگھ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔

دھرنا مظاہرین نے دھمکی دی تھی کہ اگر انہیں 24 گھنٹے کے اندر گرفتار نہیں کیا گیا تو وہ احتجاج کو مزید پھیلا دیں گے جب کہ کچھ مظاہرین کو پولیس نے کمشنر آفس میں گھسنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار بھی کیا ہے جن کی تعداد 200 کے قریب بتائی جارہی ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }