چین میں قوس قزح کا خوبصورت نظارہ، دیکھنے والوں پر سحر طاری ہوگیا
چین میں قوس قزح کا خوبصورت نظارہ دیکھنے کو ملا جس نے دیکھنے والوں پر سحر طاری کردیا۔
بعض اوقات قدرت کے خوبصورت نظارے دلوں پر سحر طاری کرجاتے ہیں جس کو انسان سالوں یاد رکھتا ہے، چین میں بھی دیکھے جانے والے اس خوبصورت نظارے نے ہر دیکھنے والے پر گہرا اثر چھوڑا ہے۔
Rainbow colored scarf cloud over Haikou city in China pic.twitter.com/ewKmQjsiIE
— Sunlit Rain (@Earthlings10m) August 26, 2022
Advertisement
ویڈیو میں آسمان پر بادلوں کی ایک حیرت انگیز تشکیل کو دکھایا گیا ہے جو رنگ برنگے رنگوں سے پینٹ ہے جب کہ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی یہ ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے۔
Advertisement
یہ آسمان پر پینوراما شوٹ سے شروع ہرتی ہے اور ناقابل یقین حد تک خوبصورت قوس قزح کے بادل آسمان کو سجاتے ہوئے نظر آتے ہیں۔
یہ منظر یقینی طور پر اسکیفائی فلم جیسا ہے جس میں آسمان روشن رنگوں سے چمک جاتا ہے۔ چلیں ہم آپ کو ویڈیو دکھاتے ہیں۔
ویڈیو کو اب تک 28 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں جب کہ یہ ویڈیو 21 اگست کو صوبہ ہینان کے شہر ہائیکو میں فلمائی گئی تھی۔
Advertisement