محمد نواز اور آصف علی نے بھارت کے خلاف جیت کی خوشی کس طرح منائی؟

45

محمد نواز اور آصف علی نے بھارت کے خلاف جیت کی خوشی کس طرح منائی؟

محمد نواز اور آصف علی کی بھارت کے خلاف جیت کی خوشی منانے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ سپر فور مرحلے کے میچز متحدہ عرب امارات میں جاری ہیں جس کا دوسرا میچ گذشتہ روز روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔

اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو خوش قسمت ثابت ہوا، بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر182 رنز کا ہدف دیا۔

جواب میں پاکستانی بلے بازوں نے پہلے سست روی سے بیٹنگ کا مظاہرہ کیا لیکن بعد ازاں جارحانہ انداز اپناتے ہوئے مقررہ ہدف ایک گیند پہلے پورا کرلیا اور گروپ میچ میں شکست کا بدلہ بھی لے لیا۔

بڑے میچ میں جیتنے کے بعد اس میچ کے ہیرو محمد نواز اور آصف علی نے خوب جشن منایا جس کی ویڈیو پی سی بی کے آفیشل اکاؤنٹ سے بھی شیئر کی گئی۔

ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپش لکھا کہ ’شکریہ لڑکو‘ جب کہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’آصف علی کہتے ہیں کہ اور کوئی خدمت ہمارے لائق جس پر محمد نواز نے کہا کہ آصف علی کا نام یاد رکھنا‘۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیاکپ سپر فور مرحلہ؛ پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملادیا

اس ویڈیو کو اب تک 4 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں جب کہ 3 ہزار کے قریب صارفین نے اس ویڈیو کو ری ٹوئٹ کیا اور 21 ہزار سے زائد صارف نے اسے پسند کیا ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }