میتھیو ہیڈن ایک بار پھر پاکستان ٹیم کے مینٹور مقرر

52

سابق جارح مزاج آسٹریلوی  اوپنر  میتھیو ہیڈن  ایک بار پھر پاکستان ٹیم کے مینٹور مقرر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق  میتھیو ہیڈن کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ  2022 کے لیے پاکستان ٹیم کا مینٹور مقرر کیا گیا ہے۔وہ  15 اکتوبر کو برسبین میں پاکستان ٹیم کو جوائن کریں گے۔

میتھو ہیڈن نے پاکستان ٹیم جوائن کرنے  کے لیے بے تابی کا بھی اظہار  کرتے ہوئے کہا کہ  ایشیا کپ میں پاکستان ٹیم کی بھارت کے خلاف جیت دیکھی ہے، پاکستان ٹیم ایشا کپ میں بہت کمال  کی کرکٹ کھیل رہی ہے۔

میتھیو ہیڈن کی بطور مینٹور شمولیت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم  کے لیے سود مند ثابت  ہو گی۔

یاد رہے کہ میتھیو ہیڈن اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں بھی پاکستان ٹیم کے مینٹور رہ چکے ہیں جس میں پاکستان ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

Advertisement

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }