پاکستان کرکٹ بورڈ نے خیبرپختونخوا کے لیفٹ آرم اسپنر آصف آفریدی کو پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 4.7.1** کے تحت فوری طور پر عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس معطلی کے بعد آصف آفریدی کرکٹ سے متعلق کسی بھی پروگرام میں حصہ نہیں لے سکتے۔ پی سی بی کے انسداد بدعنوانی یونٹ کی طرف سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
آصف آفریدی کو آج ضابطہ کی شق 2.4 کے تحت دو خلاف ورزیوں کا نوٹس جاری کیا گیا ہے اور ان کے پاس الزامات کا جواب دینے کے لیے 14 دن کا وقت دیا گیا ہے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور فی الحال اس کیس پر مزید بات نہیں کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے آرٹیکل 4.7.1 میں کسی کھلاڑی پر بدعنوانی کوڈ کے تحت جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔
Advertisement
اس انسداد بدعنوانی کوڈ کے تحت اگر کوئی کھلاڑی کھیل کی سالمیت کو نقصان پہنچائے تو ایسی صورت میں کھلاڑی پر پابندی لگ سکتی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے آصف آفریدی کی معطلی کے حوالے سے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے۔
پی سی بی کے انسداد بدعنوانی ٹریبونل کے فیصلے تک آصف آفریدی معطل رہیں گے۔
Advertisement