ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات، پریمئیر لیگ کے تین میچز ملتوی

56

ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کے باعث اس ہفتے کے آخر میں ہونے والے پریمیئر لیگ کے تین میچز ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق لیورپول کے ساتھ چیلسی کا ہوم گیم اور لیڈز یونائیٹڈ بمقابلہ مانچسٹر یونائیٹڈ میچ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

جبکہ کرسٹل پیلس کے خلاف برائٹن کا میچ جو پہلے ہی ریل ہڑتالوں کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا اسے بھی دوبارہ ملتوی کر دیا گیا تھا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 16 اور 18 ستمبر کے درمیان لیگ کے دوسرے میچ ملکہ کی موت کے بعد احترام کے نشان کے طور پر ملتوی کئے گئے ہیں۔

پریمیئر لیگ کی انتظامیہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کلبوں، پولیس، مقامی حفاظتی مشاورتی گروپوں اور دیگر متعلقہ حکام کے ساتھ وسیع مشاورت کے بعد، تینوں میچوں کو ملتوی کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔

Advertisement

لیگ ترجمان کے مطابق پریمیئر لیگ یوکے فٹ بال پولیسنگ یونٹ اور ملک بھر کی دیگر پولیس فورسز کے ساتھ ساتھ ہمارے براڈکاسٹ پارٹنرز کا اس عمل کے دوران تعاون کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہے گی، اور ہفتہ کے اختتام  سے پہلے ان کے ساتھ رابطہ قائم رکھے گی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ قومی سوگ کے دوران کھیلے جانے والے میچوں کے لئے، پریمیئر لیگ سٹیڈیمز میں ملکہ کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

پریمئیر لیگ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ملتوی میچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }