پاکستانی نژاد زمبابوین کرکٹر سکندر رضا نے تاریخ رقم کردی

56

پاکستانی نژاد زمبابوین  کرکٹر سکندر رضا نے انٹرنیشنل کرکٹ میں تاریخ رقم کردی۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ماہ اگست کے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا۔

سکندر رضا یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے زمبابوین کرکٹر بن گئے ہیں۔

انہوں نے نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر مچل سینٹنر اور انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس کو شکست دے کر یہ اعزاز حاصل کیا۔

36 سالہ آل راؤنڈر نے گزشتہ ماہ اگست میں  تین ایک روزہ سنچریز  اسکور کیں۔

Advertisement

اس حوالے سے سکندر رضا نے کہا آئی سی سی کی جانب سےیہ اعزاز حاصل کرنے پر انتہائی خوش اور مسرور ہوں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ میں اس موقع پر زمبابوے اور بیرون ملک مقیم تمام شائقین کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ آپ کی دعاؤں سے یہ سب ممکن ہوا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }