پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو میچ کے دوران شدید زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق یوئیفا نیشنز لیگ میں جمہوریہ چیک کے خلاف میچ میں کرسٹیانو رونالڈو گول کرنے کی کوشش میں مخالف ٹیم کے گول کیپر ٹومس ویکلک سے ٹکرا گئے۔
فٹبال کی جانب دیکھتے دونوں کھلاڑیوں کی ٹکر ہوئی جس کے فوری بعد ہی کرسٹیانو رونالڈو کی ناک سے خون بہنے لگا اور انہیں گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا۔
کرسٹیانو رونالڈو کے زخمی ہوکر باہر جانے پر شائقین سمیت ان کی ٹیم کے ساتھی بھی افسردہ ہوگئے تاہم وہ کچھ ہی دیر میں خون رکنے کے بعد دوبارہ میدان میں آگئے۔
اسٹار فٹبالر کی اس ہمت اور جذبے کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے۔
Advertisement
Nothing stops Cristiano Ronaldo getting back on the pitch pic.twitter.com/81M8Ca09r0
— GOAL (@goal) September 25, 2022
Advertisement