جان سینا انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثال بن گئے، عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

63

معروف امریکی ریسلر  و اداکار جان سینا   نے انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثال قائم کرکے   عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے مطابق جان سینا نے میک اے وش فاؤنڈیشن کے لیے بچوں کی سب سے زیادہ خواہشات پوری کرنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

ڈبلیو ڈبلیو ای کے 16 بار چیمپئن رہنے والے جان سینا نے  2 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کی 650 خواہشات کو پورا  کرکے عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔

جان سینا نے 19 جولائی تک 650  خواہشات کو پورا کیا جبکہ آج تک کوئی اور 200 سے زیادہ خواہشات پوری نہیں کرسکا۔

ریسلنگ کو تقریباً خیرباد کہہ دینے والے جان سینا کی توجہ اب ہالی وڈ فلموں پر مرکوز ہے جبکہ وہ  2002 سے میک اے وش کے ساتھ کام  کر رہے ہیں ۔

Advertisement

میک اے وش فاؤنڈیشن بہت زیادہ بیمار یا قریب المرگ بچوں کی آخری خواہش کے طور پر ان کی خواہشات پوری کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }