بابر اعظم نے ویرات کوہلی کے ایک اور ریکارڈ پر نظریں جمالیں

49

بابر اعظم نے ویرات کوہلی کے ایک اور ریکارڈ پر نظریں جمالیں

پاکستان ٹیم کے آل فارمیٹ کپتان بابر اعظم کے پاس انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں تاریخ کو دوبارہ دہرانے کا اہم موقعہ ہے۔

قومی ٹیم کے 27 سالہ نوجوان کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دو سنچریاں اسکور کررکھی ہیں جب کہ انہوں نے ایک اور بڑے کارنامے پر اپنی نظریں جمالیں ہیں۔

اسٹار بلے باز کے پاس ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑنے کا اہم موقع ہے۔

بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 3 ہزار رنز مکمل کرنے والے تیز ترین بلے باز ہیں جب کہ کوہلی نے ٹیم انڈیا کے لیے یہ کارنامہ 81 اننگز میں انجام دیا ہے۔

ویرات کوہلی نے 2021 میں انگلینڈ کے دورہ بھارت کے دوران تیز ترین 3 ہزار مکمل کیے تھے۔

بابر اعظم کے پاس کل لاہور میں ہونے والے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑنے کا اہم موقع ہے۔

Advertisement

بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی 79 اننگز میں 2939 رنز اسکور کرلیے ہیں جب کہ انہیں ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑنے کے لیے اگلے میچ میں صرف 61 رنز بنانے ہوں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس سے قبل بابر اعظم پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری سیریز کے دوران ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین 8 ہزار رنز مکمل کرنے والے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }