کھلاڑیوں کی جرسی کے نمبرز میں چھپے راز چانیے
آج ہم آپ کو بتائیں گے کھلاڑیوں کی جرسی پر لگے نمبرز اور ان میں چھپے راز کے بارے میں جن میں انتہائی دلچسپ معلومات چھپی ہیں۔
پاکستان میں ان دنوں کرکٹ کا جنون عروج پر ہے اور کیوں نہ ہو 17 سال بعد انگلینڈ کرٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کررہی ہے، اس موقع پر کراچی اور لاہور میں میچز منعقد کیے گئے ہیں۔
شروع کے 4 میچز کراچی میں کھیلے گئے جس میں شائقین کا جنون عروج پر نظر آیا اور شائقین نے اپنی بھرپور شرکت سے میچ کو چار چاند لگادیے جب کہ لاہور میں ہوہنے والے پانچویں میچ میں بھی شائقین کا جنون دیدنی رہا۔
اب تک کھیلے گئے پانچوں میچز میں گراؤنڈ ہاس فل رہے اور شائقین نے قومی ٹیم کے ساتھ ساتھ مہمان ٹیم کو بھی خوب سپورٹ کیا۔
ان مواقع پر شائقین کی کھلاڑیوں کی ذات سے متعلق دلچسپی بھی بڑھ جاتی ہے، کھلاڑی چھکے لگائیں یا وکٹیں حاصل کریں شائقین ہمیشہ یاد رکھتے ہیں۔
Advertisement
ایسے مواقع پر شائقین کو ایک نمبر اور یاد رہتا ہے اور وہ ہے کھلاڑیوں کی جرسیوں کا نمبر جس کے پیچھے کئی راز چھپے ہیں، آئیے آج ہم آپ کو کھلاڑیوں کی جرسی کے پیچھے چھپے راز بتاتے ہیں۔
شاہد آفریدی
اس فہرست میں پہلا نمبر بوم بوم آفریدی کا ہے جن کی جرسی کا نمبر 10 تھا جس کے پیچھے چھپا راز لالہ کا مشہور فٹبالر میرا ڈونا سے لگاؤ تھا۔
جو کہ ارجنٹائن کے فٹبالر میرا ڈونا کی جرسی کا نمبر 10 تھا لہذا اس وجہ سے شاہد آفریدی نے بھی اپنی جرسی کا نمبر 10 منتخب کیا اور انہوں نے یہ نمبر خود منتخب کیا تھا نہ کہ پی سی بی نے انہیں دیا تھا۔
شعیب ملک
Advertisement
قومی ٹیم کے سینئر کھلاڑی شعیب ملک کی جرسی کا نمبر 18 ہے جو کہ انہیں شروع سے ملا لہذا انہوں نے بھی اسی نمبر کو جاری رکھا اور اب وہ اسی نمبر کو پسند کرتے ہیں۔
محمد حفیظ
سابق کپتان محمد حفیظ کی جرسی کا نمبر 8 تھا جو کہ ان سے پہلے انضمام الحق کا نمبر تھا لہذا ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد محمد حفیظ نے ان کا نمبر لے لیا کیونکہ وہ اپنے پسندیدہ کھلاڑی کا نمبر لینا چاہتے تھے۔
بابر اعظم
Advertisement
قومی ٹیم کے آل فارمیٹ کپتان بابر اعظم 56 کی نمبر کی شرٹ پہنتے ہیں جب کہ اس سے قبل وہ 33 نمبر کی شرٹ پہنا کرتے تھے۔
بعد ازاں انہیں 56 نمبر کی شرٹ دے دی گئی لہذا انہوں نے اس ہی نمبر کو پسند کیا اور اب وہ اپنے نمبر کے حساب سے ہی اسکور کرنے کے خواہشمند ہیں۔
محمد رضوان
محمد رضوان 16 نمبر کی شرٹ پہنتے ہیں اور اس کے پیچھے اہم راز چھپا ہے۔ محمد رضوان کی پہلی اننگز 16 رنز کی رہی تھی جب کہ محمد رضوان اور ان کی اہلیہ کی تاریخ پیدائش میں بھی 6 کا ہندسہ موجود ہے۔
Advertisement
علاوہ ازیں محمد رضوان کی بیٹیوں کی پیدائش میں بھی 1 اور 6 کا ہندسہ موجود ہے جس کی وجہ سے وہ ہمیشہ 16 نمبر کی شرٹ پہننا پسند کرتے ہیں۔
Advertisement