قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نمونیا کے بعد کورونا وائرس کا بھی شکار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹار فاسٹ بولر نسیم شاہ کا نمونیا کے بعد کورونا ٹیسٹ کیا گیا تو وہ بھی مثبت آگیا ہے۔
نسیم شاہ اس وقت لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
فاسٹ بولر نسیم شاہ کو چیسٹ انفیکشن کے باعث دو روز قبل اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ٹیسٹ کرانے پر ان میں نمونیا کی تشخیص ہوئی تھی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کا میڈیکل پینل نسیم شاہ کی نگرانی کررہا ہے۔
Advertisement
پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ساتھ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے باقی دو میچز اور دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ان کی دستیابی کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔
Advertisement