سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان ٹم پین کی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی

39

سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان ٹم پین کی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق تسمانیہ کے کوچ جیف وان کا کہنا ہے کہ ٹم پین اٹھارہ ماہ میں پہلی بار فرسٹ کلاس میچ کھیلیں گے ۔

ٹم پین کو ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے تسمانیہ کی ٹیم میں دوبارہ شامل کر لیا گیا ہے ۔وہ  تسمانیہ کی جانب سے کوئنز لینڈ کے خلاف شیفلڈ شیلڈ کا میچ کھیلیں گے ۔

یاد رہے کہ سابق کپتان ٹم پین کو تسمانیہ نے رواں برس سینٹرل کنٹریکٹ کی پیشکش نہیں کی تھی۔

ٹم پین جمعرات سے شروع ہونے والے ڈومیسٹک میچ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

Advertisement

ٹم پین گزشتہ برس ایشیز سیریز کے دروان ٹیکسٹنگ اسکینڈل سامنے آنے پر کپتانی سے الگ ہو گئے تھے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }