ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے اور جسپریت بمرا کے بعد ایک اور باؤلر بھی زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جسپریت بمراہ کی چوٹ کی وجہ سے بھارتی ٹیم پہلے ہی پریشان ہے، ایسے میں ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے ارشدیپ سنگھ کی کمر کی تکلیف نے بھارتی ٹیم مینجمنٹ کی پریشانی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ میں ٹاس جیتنے کے بعد کپتان روہت شرما نے بتایا کہ ارشدیپ کی کمر میں تکلیف ہے، اس لئے وہ یہ میچ نہیں کھیل رہے ہیں، روہت شرما نے ارشدیپ کی چوٹ کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں دی۔
کپتان روہت شرما نے صرف اتنا کہا کہ ارشدیپ کی چوٹ زیادہ سنگین نہیں ہے، انہوں نے اپنی کمر میں درد کی شکایت کی تھی۔ اس وجہ سے انہیں اس میچ میں احتیاط کے طور پر نہیں کھلایا گیا ہے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے یہ بھارتی ٹیم کا آخری ٹی 20 انٹرنیشنل ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں بھونیشور کمار، جسپریت بمراہ اور ارشدیپ نہیں کھیل رہے ہیں، جب کہ تینوں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں شامل ہیں۔
Advertisement
بھارٹی ٹیم مینجمنٹ نے گزشتہ روز باضابطہ طور پر جسپریت بمرا کی ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر ہونے کی تصدیق کر دی تھی۔
جسپریت بمرا کی چوٹ کی وجہ سے بھارتی ٹیم پہلے ہی پریشان ہے، ایسے میں ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے ارشدیپ کی کمر کی تکلیف نے بھارتی ٹیم مینجمنٹ کی پریشانی ضرور بڑھا دی ہے۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جسپریت بمراہ کی غیر موجودگی میں ارشدیپ کو ڈیتھ اوورز کے ماہر گیند باز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، اور ان سے بھارتی ٹیم کی کافی امیدیں وابستہ ہیں۔
Advertisement