بابر اعظم ورلڈ کپ میں کم بیک کرنے کے لیے پر امید
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ میں پر اعتماد ہوں کہ ہم ٹورنامنٹ میں کم بیک کریں گے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں بھارت سے شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پریس کانفرنس کی ہے۔
بابر اعظم کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ویرات کوہلی نے پریشر کو اچھا ہینڈل کیا، ویرات کوہلی کی اننگز نے میچ میں کافی فرق ڈالا۔
انہوں نے کہا کہ غلطیوں سے سبق سیکھیں گے، پر اعتماد ہوں کہ ہم ٹورنامنٹ میں کم بیک کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ قریب آکر میچ ہارتے ہیں تو دکھ ہوتا ہے، ہم وکٹیں لینا چاہ رہے تھے اس لئے مین بولر پہلے استعمال کیے۔
بابر اعظم کہتے ہیں کہ نواز نے بھی اچھی بولنگ کی لیکن نواز کے آخری اوور میں ایک نو بال اور وائیڈ ہوگیا۔
Advertisement
قومی ٹیم کے کپتان کا مزید کہنا تھا کہ شاہین آفریدی انجری کے بعد واپس آئیں ہیں لہذا ان کو تھوڑا وقت دیں، انڈیا نے میچ میں اچھی کرکٹ کھیلی۔
Advertisement
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں آج ہائی وولٹیج مقابلہ ہوا جس میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔
اس میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز اسکور کیے۔
بھارت نے مقررہ ہدف آخری گیند پر پورا کرکے 4 وکٹوں سے جیت اپنے نام کی جب کہ ویرات کوہلی 53 گیندوں پر 82 رنز اسکور کرکے میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
Advertisement