ہندوؤں کے مذہبی تہوار دیوالی پر پٹاخے چلانے کے بعد آج صبح بھارتی شہر نیو دہلی دنیا کا سب آلودہ شہر قرار دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے ایئرکوالٹی کی پیمائش کے مطابق دہلی اس وقت دنیا کا سب سے آلودہ شہر ہے۔ پاکستان کا شہر لاہور اس معاملے میں دوسرے نمبر پر ہے۔
ائیر کوالٹی انڈیکس کی ویب سائٹ کے مطابق دنیا کے سب زیادہ آلودہ شہروں میں بھارتی دارالحکومت دہلی نے ایک ہی دن میں دیگر شہروں پرسبقت حاصل کر لی ہے۔
اگرچہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے ٹویٹ کیا کہ دہلی ایشیا کے 10 آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں نہیں ہے، لیکن ویب سائٹ کے مطابق بھارت کے 8 شہر آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل ہیں۔
حالانکہ بھارت میں زرعی فضلہ جلانے کے معاملے گزشتہ سال کی نسبت اس 15 فی صد کمی آئی ہے۔
Advertisement
جنوبی دہلی کے علاقے گریٹر کیلاش میں آلودگی کی سطح اس وقت 400 ملی میٹر فی مائیکرو گرام ہے، جو کہ عالمی ادارہ صحت کی مقرر کردہ حد سے تقریباً 80 گنا زیادہ ہے۔
خبر کے مطابق دہلی کی ہوا کے معیار کی سطح آج صبح بہت خراب ہوگئی، ہندوؤں کے مذہبی تہورار پٹاخے جلانے کی وجہ سے آلودگی کی صورتحال بری طرح متاثر ہوئی ہے اور دہلی کی ایئر کوالٹی آج صبح 6 بجے 298 پر ناپا گیا۔
یاد رہے کہ 50 تک ایئرکوالٹی کو اچھا، 51 اور 100 کے درمیان تسلی بخش، 101 اور 2000 کے درمیان معتدل اور 200 سے 300 کے درمیان کو ناقص سمجھا جاتا ہے۔301
301 اور 400 کے درمیان کی سطح کو بہت خراب اور 401 اور 500 کے درمیان کی سطح کو شدید قرار دیا گیا ہے ۔
اتوار کو بھارتی دارالحکومت میں 24 گھنٹے کی ایئر کوالٹی اوسط 259 تھا، جو دیوالی سے پہلے سات دنوں میں سب سے کم تھا۔ جیسے جیسے درجہ حرارت اور ہوا کی رفتار میں کمی آئی آلودگی کی سطح راتوں رات بڑھ گئی۔
Advertisement