روس نے امریکی سیٹلائٹ کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی

41

روس نے خبردار کیا ہے کہ اگر یوکرین میں امریکی سیٹلائٹ استعمال ہوئے تو ان کو نشانہ بنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق یوکرین جنگ میں روس اور امریکہ تنازعہ خلا تک پہنچ گیا، روس نے یوکرین جنگ کے حوالے امریکی سیٹ لائٹ کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔

روسی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے عندیہ دیا کہ اگر یہ سیٹلائٹس یوکرائن اور روس کی لڑائی میں استعمال کیے گئے، تو ان کو نشانہ بنانے کے لیے جائز اہداف بن سکتے ہیں۔

یہ دھمکی اس وقت سامنے آئی ہے جب امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے دو روز قبل اپنے روسی ہم منصب سرگئی شوئیگو کے ساتھ ایک فون کال میں یوکرین میں جاری جنگ کے دوران بھی امریکی روسی مواصلاتی ذرائع کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا تھا۔

Advertisement

قابل ذکر امر یہ ہے کہ تنازعہ کے خلا میں پھیلنے کے امکان کے متعلق پہلے بھی کئی انتباہات جاری کیے گئے تھے۔

اس ماہ کے اوائل میں برطانوی مسلح افواج کے کمانڈر ایڈمرل ٹونی راڈاکن نے خبردار کیا تھا کہ روس مغرب کے خلاف خلاء میں جنگ شروع کر سکتا ہے۔

کمانڈر ایڈمرل کا خیال تھا کہ روسی افواج خلا کے میدان میں بے پناہ صلاحیتوں کی حامل ہیں اور وہ روایتی زمینی لڑائی سے ہٹ کر چاہے پانی کے اندر ہو یا آسمان پر وہ دوسرے محاذوں کا سہارا لے سکتا ہے۔

یاد رہے کہ 24 فروری کو یوکرین کی سرزمین پر روسی فوجی آپریشن کے آغاز سے واشنگٹن نے کیف کا ساتھ دیا ہے اور اسے ہتھیاروں، میزائلوں اور دفاعی نظاموں کی مدد فراہم کی ہے۔

دوسری طرف ماسکو نے بارہا  یورپ اور امریکا کی جانب سے یوکرین کی فوجی امداد کو اپنی سرزمین کی سلامتی خطرہ قرار دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }