بھارت اگلے ہفتے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو جائے گا ۔ ۔ ۔ !

72

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر نے امید ظاہر کی ہے کہ بھارت کی کرکٹ ٹیم بھی اگلے ہفتے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق زمبابوے کے خلاف ورلڈ کپ میں بدترین شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنے یوٹیوب چینل پر جہاں پاکستانی ٹیم کا سخت لفظوں میں پوسٹ مارٹم کیا وہیں انہوں نے امید ظاہر کی بھارت کی ٹیم بھی اگلے ہفتے واپس آ جائے گی۔

یاد رہے کہ جمعرات کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو ایک رن سے اپ سیٹ شکست دی تھی، اس میچ میں شکست کے بعد پاکستان کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔

Advertisement

بابر اعظم اینڈ کمپنی گروپ 2 کے اہم میچ میں زمبابوے کے ہاتھوں شکست کھا گئی اور اب وہ سیمی فائنل کی دوڑ  سے تقریباً باہر ہے۔ پاکستان کے گروپ سے، بھارت اور جنوبی افریقہ اس سے گزرنے کے لیے دو مضبوط دعویدار ہیں۔

زمبابوے کے خلاف اپ سیٹ شکست پر ایک جانب مداحوں نے پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے تو دوسری جانب متعدد پاکستانی سابق کھلاڑیوں نے دل کھول کی گرین شرٹس کو آڑے ہاتھوں لیا۔

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی ٹیم کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا، لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ میں یہ پہلے کہہ چکا تھا کہ پاکستان اس ہفتے وطن واپس آئے گی۔

شعیب اختر نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے حوالے سے بھی امید ظاہر کی ہے کہ بھارت کی کرکٹ ٹیم بھی اتنی اچھی نہیں ہے اور وہ بھی اگلے ہفتے سیمی فائنل کے بعد اپنے ملک لوٹ جائے گی۔

شعیب اختر نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ بھارت بھی کوئی تیس مار خان نہیں ہیں، اور ان کی کارکرگی کو بھی معیاری قرار نہیں دیا جاسکتا۔

راولپنڈی ایکسپریس نے کپتان بابر اعظم سے لے کر پاکستان کرکٹ بورڈ تک آسٹریلیا میں ٹیم کے حاصل کردہ نتائج کے لیے سب کو مورد الزام ٹھہرایا۔ یہاں تک کہ انہوں نے نااہل کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کا الزام بھی بورڈ پر لگایا۔

شعیب نے کہا کہ آپ کی کارکردگی اوسط ہے، آپ صرف اپنی کرسی کا لطف اٹھائیں، اور نااہل کھلاڑیوں کا انتخاب کرتے رہیں اور اچھے لوگوں کو آنے نہ دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے بارے میں بات نہیں کر رہا ہوں، نوکری جہنم میں جا سکتی ہے۔ مجھے صرف اس بات کی فکر ہے کہ ملک اس کی وجہ سے نقصان اٹھا رہا ہے۔

شعیب اختر کے مطابق ایسے لوگوں کو مت لائیں، جنہوں نے سب کچھ برباد کر دیا ہے.

واضح رہے کہ زمبابوے سے بدترین شکست کے بعد پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ گروپ 2 کی اسٹینڈنگ میں 5 ویں نمبر پر موجود پاکستان کے پاس مزید 3 میچز باقی ہیں اور ان کے نام ایک بھی جیت نہیں ہے۔ دوسری طرف بھارت نے اپنے پہلے دونوں میچ جیت لیے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }